October 23, 2026

*شہہ سرخیاں* 🔴 (1) افغانستان خوارج کو ہم پر ترجیح نہ دے، 9 مئی کے اصل کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچاکے رہیں گے، ترجمان پاک فوج

20241229_020952

*شہہ سرخیاں*

🔴 (1) افغانستان خوارج کو ہم پر ترجیح نہ دے، 9 مئی کے اصل کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچاکے رہیں گے، ترجمان پاک فوج

🔴 (2) 9 مئی ہمارا نہیں عوام کا مقدمہ، 26 نومبر اس کا تسلسل تھا، سیاسی دہشت گردی کی سوچ ٹھیک نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

🔴 (3) انتشاری انداز کی بجائے مذاکرات خوش آیند، حکومت سے تعلق پیشہ ورانہ، سیاسی رنگ نہ دیا جائے، ڈی جی آئی ایس پی آر

🔴 (4) فوجی افسر بھی سیاست کو ریاست پر ترجیح دے گا تو جوابدہ ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر

🔴 (5) 2021 میں ایک شخص کی غلطی کی قیمت آج ہمارے جوان چکا رہے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری

🔴 (6) 9 مئی کا معاملہ پریس کانفرنسز، تند و تیز بیانات یا دھونس اور دھمکیوں سے نہیں، حقیقی شواہد پر اعلیٰ سطحی آزادانہ عدالتی تحقیقات ہی سے حل ہوگا، سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کا رد عمل

🔴 (7) افغانستان کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف ٹھوس حکمت عملی بنائے، دو عملی نہیں چلے گی، وزیر اعظم شہباز شریف

🔴 (8) مشکلات میرے لیے نئی بات نہیں، عوام گھبرائیں نہیں سب دیکھ لوں گا، صدر آصف زرداری

🔴 (9) پی پی سلیکٹڈ، نہ فارم 47 والی، کٹھ پتلیاں ایٹمی اثاثوں کے سودے کے لیے تیار، عمران خان بہانہ، میزائل پروگرام نشانہ ہے، بلاول بھٹو

🔴 (10) آزاد کشمیر اسمبلی میں پاکستان پر امریکی پابندیوں کے خلاف قرار داد منظور

🔴 (11) شمالی وزیرستان کے شہید میجر اویس فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

🔴 (12) پارا چنار کی صورتحال: کراچی کے مختلف علاقوں میں مجلس وحدت المسلمین کے دھرنے، کئی سڑکیں بند، ٹریفک نظام درہم برہم

🔴 (13) مذہبی جماعت کا احتجاج: کراچی میں تمام ٹرینوں کو اضافی سٹاپ دینے کا فیصلہ

🔴 (14) مولانا فضل الرحمان کا مطالبہ تسلیم، وفاقی کابینہ نے مدارس رجسٹریشن آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری دے دی

🔴 (15) امید ہے کرم میں فریقین ایک دو دن میں معاہدے پر دستخط کردیں گے، بیرسٹر سیف

🔴 (16) ریاستی ملکیتی اداروں نے 6 ماہ میں 147 ارب روپے کا نقصان کیا، رپورٹ میں انکشاف

🔴 (17) معیشت کے لیے اچھی خبر، سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

🔴 (18) حکومت کا چیئرمین پی اے سی کے لیے پی ٹی آئی کو تیسرا خط، انتخاب ہر صورت اگلے ہفتے کرانے کا فیصلہ

🔴 (19) ڈیرہ اسماعیل خان میں چور متعدد ٹرانسفارمر اتار کر لے گئے، بجلی نہ ہونے سے عوام پریشان

🔴 (20) قراقرم، پاک بزنس اور ملت ایکسپریس 5 جنوری سے رابطہ ایپ پر شفٹ کردی جائیں گی، نوٹیفکیشن جاری

🔴 (21) اسٹیٹ بینک کا یکم جنوری کو ملک بھر کے تمام بینک عوامی لین دین کے لیے بند رکھنے کا اعلان نیوز اپڈیٹ کیلئے کرائم نیوز چینل فالو کیجئے

🔴 (22) وزارت مذہبی امور نے سرکاری سکیم کے حج اخراجات کی دوسری قسط کی وصولی میں 2 جنوری تک کی توسیع کردی

🔴 (23) سرائے مغل: پٹرول پمپ پر آسمانی بجلی گر گئی، پٹرول ٹینک زوردار دھماکے سے پھٹ گیا اور دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں

🔴 (24) پاکستان کلائمیٹ چینج سے متاثرہ ممالک میں سرفہرست

🔴 (25) گیس بحران، پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان گیس کی سپلائی کے لیے اہم معاہدہ

🔴 (26) کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والی مسافر بسوں پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، خاتون جاں بحق

🔴 (27) کراچی ایئرپورٹ پر انسانی اسمگلنگ کا منصوبہ ناکام، بھارتی ایجنٹ ملوث نکلا، 4 مسافر گرفتار

🔴 (28) ایف بی آر کا ٹیکس جمع نہ کروانے پر کراچی کے 4 شادی ہالز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

🔴 (29) 18 سال کی عمر میں شناختی کارڈ نہ بنوایا تو 6 ماہ کی قید یا بھاری جرمانہ، نادرا کا انتباہ

🔴 (30) مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز، ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دے دیا

🔴 (31) سنچورین ٹیسٹ کا دوسرا دن: جنوبی افریقا کی ٹیم 301 رنز پر آؤٹ، پاکستان نے 3 وکٹوں پر 88 رنز بنا لیے، 2 رنز کا خسارہ باقی

🔴 (32) شعیب شاہین کا نام غلطی سے کنٹرول لسٹ میں آگیا، پاسپورٹ آفس نے عدالت سے معافی مانگ لی

🔴 (33) محکمہ موسمیات کی کراچی میں شدید سردی کی پیش گوئی، پارہ 8 ڈگری تک گرنے کا خدشہ

🔴 (34) کراچی میں کار کی ٹکر سے راہگیر ماں اور تین سالہ بچہ جاں بحق

🔴 (35) افغان حکومت کا بڑا کارنامہ، مقامی سطح پر ٹرین کا انجن تیار کرلیا

🔴 (36) مہنگائی میں مسلسل اضافے کا رجحان، حالیہ ہفتے 17 اشیا کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں

🔴 (37) بلدیاتی نمائندوں کا فنڈز نہ ملنے پر کے پی اسمبلی کے سامنے دھرنا، 3 سال سے فنڈز نہیں ملے، مظاہرین

🔴 (38) فی تولہ سونے کی قیمت 800 روپے کی کمی سے 273200 روپے ہوگئی

🔴 (39) تیل اور گیس تلاش کرنے والی کویتی کمپنی نے پاکستان سے اپنی سرمایہ کاری نکالنے کا آغاز کردیا