October 24, 2026

پاک فوج دنیا کی منظم،جدید اور اپنے مقصد سے بھرپور انداز میں وابستہ فوج ہے، پاک فوج کمانڈر انچیف جنرل حافظ سید عاصم منیر کی قیادت میں پیشہ وارانہ مہارت لیے ہوئے ہے,کیپٹن عاصم ملک،

IMG-20241228-WA0133

پاک فوج دنیا کی منظم،جدید اور اپنے مقصد سے بھرپور انداز میں وابستہ فوج ہے، پاک فوج کمانڈر انچیف جنرل حافظ سید عاصم منیر کی قیادت میں پیشہ وارانہ مہارت لیے ہوئے ہے,کیپٹن عاصم ملک،
اسلام آباد(بیورورپورٹ) اوور سیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن(ر) عاصم ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ پاک فوج دنیا کی ایک منظم، جدید اور اپنے مقصد کے ساتھ بھرپور انداز میں وابستہ فوج ہے، پاک فوج کا ہر سپاہی اپنے ملک کی حفاظت کا جذبہ لیے پرعزم اور شہادت کے جذبے سے سرشار ہے، ملک کی سرحدوں کی حفاظت اور اندرون ملک شرپسند عناصر سے نمٹنے کے لیے پاک فوج بھرپور طریقے سے کام کر رہی ہے اور اپنے کمانڈر انچیف جنرل حافظ سید عاصم منیر کی قیادت میں متحد اور پاکستان کے دفاع کو مضبوط کرنے کے لیے پر عزم ہے، انہوں نے کہا کہ پاک فوج کمانڈر انچیف جنرل حافظ سید عاصم منیر کی قیادت میں پیشہ وارانہ مہارت لیے ہوئے ہےاور پاکستان کو ہر ممکن طور پر محفوظ رکھنے کے لیے بہترین کوششیں کر رہی ہے، پاک فوج کی اپنے ملک کے ساتھ حب الوطنی اور اپنے ملک کی حفاظت کے لیے جان تک کا نذرانہ دینے کے اس جذبے سے دشمن خائف ہے اور وہ پاک فوج کو بدنام کرنے اور اس کا مورال ڈاؤن کرنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے لیکن پاکستانی عوام اپنی افواج پر بھرپور اعتماد کرتی ہے اور انہیں یقین ہے کہ پاک فوج کبھی بھی پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گی، بطور ترجمان اوورسیز پاکستانیز میں پاک فوج اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل حافظ سید عاصم منیر کے اقدامات کی بھرپور تائید کرتا ہوں اور اس عزم کا اظہار کرتا ہوں کہ ہم پاکستانی پاک فوج کی پشت پر کھڑے رہیں گے