ہارون آباد*(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)بے نظیر انکم سپورٹ کے ذریعے آ ج بھی قوم کے لئیے شہید ملت محترمہ بےنظیر بھٹو کی لازوال خدمات جاری و ساری ہیں۔میں ایک ایسے پاکستان کا خواب دیکھتی ہوں جہاں خواتین خود مختار ہوں۔27 دسمبر2007ءکو جو سانحہ ملک پاکستان کے ساتھ پیش
ہارون آباد*(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)بے نظیر انکم سپورٹ کے ذریعے آ ج بھی قوم کے لئیے شہید ملت محترمہ بےنظیر بھٹو کی لازوال خدمات جاری و ساری ہیں۔میں ایک ایسے پاکستان کا خواب دیکھتی ہوں جہاں خواتین خود مختار ہوں۔27 دسمبر2007ءکو جو سانحہ ملک پاکستان کے ساتھ پیش
آ یا۔سفاک دشمنوں نے ظلم اور بربریت کے ساتھ محسن پاکستان پاکستان کی بیٹی بینظیر بھٹو کو شہید کر دیا۔
بی بی کی شہادت کو آ ج سترہ سال بیت گئے لیکن قوم آ ج بھی شہید بی بی کے لئیے غمزدہ ہے۔بھٹو خاندان کی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں اسکے ساتھ ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی کی ملک و قوم کے لئیے انتھک جدوجہد اور خدمات کو کبھی نہیں بھلایا جا سکتا۔
محترمہ شہید بی بی کی 17ویں برسی کے موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ ہارون آباد لیاقت علی گڈگور نے فاتحہ خوانی اور محترمہ شہید بی بی کے ایصال ثواب کے لئیے قرآن خوانی کا اہتمام کیا۔اور اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیاقت علی گڈگور کا کہنا تھا کہ شہید ملت محترمہ بےنظیر بھٹو ایک نڈر۔دلیر۔بےباک اور قوم کا درد رکھنے والی لیڈر تھیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہارون آباد کا کہنا تھا کہ بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے آ ج کے دن محترمہ بےنظیر بھٹو کو انتہائی سفاکی اور بے دردی کے ساتھ شہید کیا گیا ۔مگر بھٹو فیملی کی محبت قوم کے دلوں میں آج بھی ژندہ ہے اور رہے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ خواہ کسانوں کے حقوق ہوں۔خواہ گورنمنٹ کے ملازموں کے حقوق یا قوم کے پسماندہ اور غریب لوگ ہوں پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی اور قومی مفاد کو ترجیح دی ہے اسی وجہ سے آ ج کے دن پوری پاکستانی قوم بھٹو خاندان کے شہیدوں کے لئیے اللہ رب العزت کی بارگاہ میں ایصال ثواب کے لئیے قرآن خوانی اور مجالس کا اہتمام کرتی ہے۔
اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ہارون آباد کے جیالے جنرل سیکریٹری شیخ گلزار۔ نائب صدرمحمد جمیل ۔اور سنئیرنائب صدر ہارون آباد یسین عباسی نے شرکت کی اور شہید بی بی کے لئیے فاتحہ خوانی کی اور بلندی درجات کے لئیے دعا کی۔