October 23, 2026

ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)۔محمد مشتاق انچارج میکلوڈ گنج گرڈ اور محمد مقصود انچارج ہارون آباد گرڈ کی ریٹائرمنٹ الوداعی تقریب مقامی ریسٹورنٹ میں منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ انجینئر ایس ایس

IMG-20241227-WA0329

ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)۔محمد مشتاق انچارج میکلوڈ گنج گرڈ اور محمد مقصود انچارج ہارون آباد گرڈ کی ریٹائرمنٹ الوداعی تقریب مقامی ریسٹورنٹ میں منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ انجینئر ایس ایس اینڈ ٹی سب ڈویژن بہاولنگر انجینئر بہزاد علی تھےاس موقع پر انجینئر بہزاد علی کا کہنا تھا کہ محمد مشتاق اور محمد مقصودکی مدت ملازمت کے اختتام پر ان کو خراج تحسین پیش کرنا ان کی خدمات کا اعتراف ہے دونوں ملازمین نےدوران ملازمت اپنی ڈیوٹی کو ایمانداری سےسرانجام دیا ایماندار اور فرض شناس ملازمین کا ضمیر اور دل ہمیشہ مطمئن ہوتاہے ان کا مذید کہنا تھاکہ انسان اپنے کردار ایمانداری اور کارکردگی کی بنیاد پر لوگوں کے دلوں میں ہمیشہ موجودرہتاہے کسی بھی ملازم کے لئے ریٹائرمنٹ کے موقع پر اس سے بڑی خوشی نہیں ہو سکتی کہ اس کے اعزاز میں اس کے ساتھی الوداعی تقریب کاا نعقاد کریں باعزت طور پر ریٹائرڈ ہونے پر اللہ کا شکر ادا کرنا چاہئے اس موقع پر فیاض خان بلوچ رانا بختیار محمد نوید محمد رضوان یوسف کاہلوں ڈویژنل وائس چیرمین اور فیصل محمد بھٹی کا کہنا تھا کہ محمد مشتاق اور محمد مقصود نےمحکمانہ ذمہ داری کو دل و جان سے مکمل کیا ہے وہ اعلی اخلاق کے مالک ہیں جسکا ثبوت آج سٹاف کی تقریب میں بھرپور شرکت ہے اصغر علی انچارج فورٹ عباس گرڈ اور محمد خالد ندیم انچارج مروٹ گرڈ نے محمد مشتاق اور محمد مقصودکی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا آخر میں مہمان خصوصی یونین نمائندگان اور سٹاف نے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو پھولوں کے ہار پہنائے اور تحائف پیش کرتے ہوئے نہایت عزت و احترام کے ساتھ رخصت کیامحمد مشتاق اور محمد مقصودنے اپنے خطاب میں کہا جو عزت اور احترام ہمیں اس سب ڈویژن نےدی ہم تاحیات یاد رکھوں گے تقریب میں غلام فرید اسد امانت محمد شفیق نیاز احمد مظہر اقبال محمد طیب فیض الحسن گیلانی محمد توصیف نفیس باجوہ ہیرا لال و دیگر اسٹاف نے شرکت کی