October 26, 2026

ہارون آباد کرسمس کیک تقریب سیاسی و سماجی شخصیت امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری کاشف ثناء وائٹل گروپ والے نے چرچ میں پادری علی زر کے ہمراہ کیک کاٹا

IMG-20241225-WA0001

ہارون آباد کرسمس کیک تقریب

سیاسی و سماجی شخصیت امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری کاشف ثناء وائٹل گروپ والے نے چرچ میں پادری علی زر کے ہمراہ کیک کاٹا

امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری کاشف ثناء وائٹل گروپ والے نے پادری علی زر کے ہمراہ کرسمس کیک کاٹا انکےہمراہ سابق وائس چیئرمین بلدیہ ملک ریاض خلجی زاہد حسین انجم ہدایت علی قاضی فراز جٹ شاہد غوری سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں چوہدری کاشف ثناء اور ملک ریاض خلجی نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہیں دین اسلام تمام مذاہب کے احترام کا درس دیتا ہےکرسمس کو حضرت عیسیٰ ؑ کے یوم پیدائش کے طور پر پوری دنیا میں 25 دسمبر کو جوش جذبے کے ساتھ منایا جاتاہے ۔ دسمبر آتے ہی مسیحی برادری میں خوشی کی ایک نئی لہر جنم لیتی ہے کرسمس کی تیاریاں شروع ہو جاتی ہیں گلی،محلوں،گرجا گھروں کو سجایا جاتاہے ہر طرف پر روشنیاں ہی روشنیاں لائیٹس خوبصورتی ہی نظر آتی ہے سنیئر ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسیحی برادری نے ہمیشہ وطن عزیز پاکستان کی تعمیرو ترقی میں اپنا بہترین کردار ادا کیا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ یہ آئندہ بھی اسی طرح اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے پادری علی زر نے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا دعا کروائی ملک پاکستان کی ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی ایس ایچ او تھانہ سٹی ماجد اقبال سب انسپکٹر اللہ یار عاصم سمیت دیگر اہلکار سکیورٹی کے لئے موجود تھے