کمالیہ. افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ٹوبہ ٹیک سنگھ ذیشان لبھا مسیح اور اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر ایم سی آفس کے مسیحی
کمالیہ. افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ٹوبہ ٹیک سنگھ ذیشان لبھا مسیح اور اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر ایم سی آفس کے مسیحی ملازمین کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹ رہے ہیں..
چیف آفیسر میونسپل کمیٹی علی رضا، ممبر امن کمیٹی سید ثقلین حیدر کاظمی ،صدر شاہین لیبر یونین اظہر مسیح، جمیل مسیح سمیت دیگر بھی موجود تھے.
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح اور اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر نے مسیحی ملازمین کو کرسمس کی مبارکباد دی.
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح نے اس موقع پر کہا کہ حکومت، انتظامیہ، پولیس اور دیگر ادارے مسیحی براردی کی خوشیوں میں برابر شریک ہیں اور مسیحی بھائیوں (مسیحی برادری) کی ملک کے لیے خدمات کے متعرف ہیں۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی اور امن و خوشحالی کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی۔