October 26, 2026

ادویات کی قیمتوں میں تسلسل کے ساتھ جاری ہوشربا اضافے نے لوگوں کو ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مرنے پر مجبور کردیا،مریضوں کی مہنگی ترین ادویات پر حکومت وقت کو بدعائیں ۔

IMG-20241224-WA0306

ادویات کی قیمتوں میں تسلسل کے ساتھ جاری ہوشربا اضافے نے لوگوں کو ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مرنے پر مجبور کردیا،مریضوں کی مہنگی ترین ادویات پر حکومت وقت کو بدعائیں ۔

میلسی(محمدمختارسولگی) تفصیلات کے مطابق پچھلے 5 سالوں میں حکمرانوں کی غفلت اور خاص طور پر ملٹی نیشنل میڈیسن کمپنیوں کی اجارہ داری کے باعث ادویات کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ مہنگائی کی چکی میں پستی غریب عوام کی طرف سے بار بار حکومتِ وقت سے تاریخ کی انسانی جان بچانیوالی مہنگی ترین ادویات کی قیمتیں کم کرنے کے مطالبات پر گورنمنٹ کی طرف سے ادویات کی قیمتوں میں کمی لانے کی بجائے بارہا اضافہ ہی کیا گیا ہے۔ ان 5 سالوں میں ادویات کی قیمتوں میں کیے گئے ہوش ربا اضافے نے بیماریوں میں ملوث سسکتے، بلکتے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں۔ 2020 کے بعد ادویات کی قیمتوں میں 300 سے 7000 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے ‘جس کی وجہ سے بیچارے مریض کیلئے ادویات کا حصول ناممکن ہوتا جارہا ہے۔ حالانکہ مہنگائی کرنیکی سب سے بڑی بنائی گئی وجہ یعنی ڈالر کی قیمت بھی مستحکم ہے ، مگر اس کے باوجود ادویات کی قیمتوں میں تسلسل کے ساتھ جاری اضافہ، باعث تشویش ہے ۔
گورنمنٹ آف پاکستان کی طرف سے ادویات کی قیمتوں میں من مانے اضافے کی چھوٹ کے باوجود ملٹی نیشنل ادویات ساز اداروں نے ادویات مزید مہنگی کرنیکے لئے خودساختہ شارٹیج کرکے حکومتی اداروں کے سامنے ادویات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا اندیہ دیدیا ہے۔
ان حالات میں غریب شہری مایوسی کی انتہا تک پہنچ کر حکمرانوں کو بددعائیں دیتے نظرآتے ہیں۔
ملک میں جاری کمر توڑ مہنگائی اور جعلی اور دو نمبر ادویات کے استعمال کے باعث جان لیوا مرضوں کے شکار سسکتے، بلکتے اور ایڑیاں رگڑتے غریب ترین شہریوں نے حکومت سے ادویات کی قیمتوں میں کمی کرکے 5 سال پہلے والی سطح پر لانے اور سرکاری ہسپتالوں میں غریب شہریوں کیلئے علاج معالجہ کی سہولیات بلا طعطل اور بلا معاوضہ فراہم کرنیکا مطالبہ کیا ہے۔