98

جھنگ ( چوہدری منیر حسین چدھڑ سے) جھنگ کی تحصیل شورکوٹ کے نواحی علاقے محرم سیال میں زمین کا تنازعہ شدت اختیار کر گیا ۔ مخالف پارٹی نے رقبہ پر کاشت فصل کماد پر ٹریکٹر چلا دیا جبکہ دھاوا بولتے ہوئے کئی مرد و خواتین کو زخمی بھی کر دیا ۔۔واقعے کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی

جھنگ ( چوہدری منیر حسین چدھڑ سے) جھنگ کی تحصیل شورکوٹ کے نواحی علاقے محرم سیال میں زمین کا تنازعہ شدت اختیار کر گیا ۔ مخالف پارٹی نے رقبہ پر کاشت فصل کماد پر ٹریکٹر چلا دیا جبکہ دھاوا بولتے ہوئے کئی مرد و خواتین کو زخمی بھی کر دیا ۔۔واقعے کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جبکہ مضروب افراد نے آئی جی پنجاب اور ڈی پی او جھنگ سے انصاف کی اپیل کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق جھنگ کے نواحی علاقے محرم سیال کے رہائشی غلام فرید ولد سکندر حیات قوم کھرل نے تھانہ وریام والا میں درخواست گزارتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سائل مربع نمبر 135 موضع محرم سیال میں سے 3 ایکڑ پر بزریعہ اشٹام 60 سے قابض ہے ، جملہ الزام علیہان نے باہم صلاح مشورہ ہو کر مورخہ 26 جون 2024 کی درمیانی شب تقریباً 12 بجے اسکے قابض رقبہ پر کاشت فصل کماد پر ٹریکٹر اور ریٹویٹر چلا کر فصل تباہ کر دی ، سائل کو جب علم ہوا تو وہ گھر کے دیگر افراد کے ہمراہ رقبہ پر پہنچا تو مخالفین نے ان پر حملہ کر کے عورتوں اور مردوں کو زخمی کر دیا جبکہ اہلیان علاقہ کے اکٹھا ہونے پر مخالفین فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ۔ غلام فرید کھرل نے ڈی پی او جھنگ اور ایس ایچ او تھانہ وریام والا سے انصاف کی اپیل کی ہے جبکہ ایس ایچ او تھانہ وریام والا نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ درخواست آنے پر محکمہ مال سے تفصیلات منگوائی جا رہی ہیں جسکے بعد مناسب کاروائی کی جائے گی ۔ میڈیا کی جانب سے مخالف فریق سے موقف لینے کیلئے رابطہ کیا گیا تو کال اٹینڈ نہ کی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں