October 28, 2026

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ)وزیراعلی پنجاب گرین ٹریکٹرز پروگرام کے تحت قرعہ اندازی کے ذریعے کامیاب ہونے والے کاشتکاروں میں گرین ٹریکٹرز تقسیم

IMG-20241214-WA0233(1)

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ)وزیراعلی پنجاب گرین ٹریکٹرز پروگرام کے تحت قرعہ اندازی کے ذریعے کامیاب ہونے والے کاشتکاروں میں گرین ٹریکٹرز تقسیم کرنے کی تقریب محکمہ زراعت(توسیع)کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال ٹوبہ ٹیک سنگھ میں منعقد ہوئی۔ ممبرقومی اسمبلی چوہدری جنید انوار،ممبر صوبائی اسمبلی امجد علی جاوید، ایوب خان گادھی اور ڈپٹی کمشنر ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے گرین ٹریکٹرز کی چابیاں قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے کاشتکاروں میں تقسیم کیں۔ اس موقع پر محکمہ زراعت (توسیع) کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر نوشیر علی خان ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر و دیگر افسران، ٹریکٹر مینوفیکچر کمپنیوں کے نمائندگان وڈیلرز اور کاشکاران موجود تھے۔ تقریب سے ممبر قومی اسمبلی چوہدری جنید انوار کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب گرین ٹریکٹر پروگرام حکومت پنجاب کا شاندار اقدام ہے۔ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے میں زراعت کے شعبہ کا اہم کردار ہے۔ تمام کسانوں کو میرٹ پر قرعہ اندازی کے ذریعے شفاف طریقے سے ٹریکٹر دے رہی ہے۔گرین ٹریکٹرز پروگرام کے تحت گرین ٹریکٹر کے حصول کے لیے ذمینداروں نے آن لائن اپلائی کیا اور شفاف طریقہ سے ڈیجیٹل قرعہ اندازی کی گئی ہے۔ ممبر قومی اسمبلی چوہدری جنید انوار نے کہا کہ زراعت کے شعبہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے انقلابی اقدامات کامقصد کسان کو خوشحال بنانا ہے۔ میرے لئے خوشی کی بات ہے کہ 10 خواتین کاشتکاروں کو بھی ٹریکٹر دیئے جا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے کہا کاشتکاروں کی فلاح و بہبود اور زراعت کے فروغ کے لیے حکومت پنجاب نے انقلابی اقدامات کیے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی مثبت پالیسیوں کے اثرات سامنے آ رہے ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر نوشیر علی خان نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب گرین ٹریکٹر پروگرام کے تحت ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ضلع میں 233 گرین ٹریکٹرز دیے جا رہے ہیں۔حکومت پنجاب کے جانب سے فی ٹریکٹر 10 لاکھ روپے سبسڈی دی گئی ہے۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔