خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے نمائندہ اے ون نیوز ٹی وی کے نیوز رپورٹر محمد عامر حسین قریشی سے بدلتے موسم میں چھوٹے بچے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں ماہر اطفال ڈاکٹرگدائے حسین اس وقت سردی کاآغازہوچکاہے مائیں
خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے نمائندہ اے ون نیوز ٹی وی کے نیوز رپورٹر محمد عامر حسین قریشی سے بدلتے موسم میں چھوٹے بچے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں ماہر اطفال ڈاکٹرگدائے حسین اس وقت سردی کاآغازہوچکاہے مائیں خاص کر اپنے چھوٹے بچوں کو ٹھنڈ لگنے سے بچائیں سردی سے سب ہی متاثر ہوتے ہیں لیکن چھوٹے بچے زیادہ متاثر ہوتے ہیں کیونکہ ان میں قوت مدافعت کم ہوتی ہےاس لئے بچے سردی سے زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں سردی سے چھوٹے بچوں کے بچاؤ کیلئے جو مائیں بچوں کو دودھ پلاتی ہیں انہیں خود بھی بہت احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے لہٰذا وہ سردیوں میں خود بھی ٹھنڈے پانی، ٹھنڈے مشروبات اور ٹھنڈی چیزوں سے پرہیز کریں مائیں خود بھی گرم کپڑے پہنیں اور خشک میوہ جات کو اپنی خوراک کا لازمی حصہ بنائیں کیونکہ ماں تندرست رہے گی تو بچہ بھی تندرست رہے گاسردیوں میں اس بات کا بھی خصوصی خیال رکھنا ضروری ہے کہ بچے کا بستر زیادہ دیر گیلا نہ رہے، ورنہ وہ شدید بیمار پڑ سکتا ہے