114

ہارون آباد پاکستان کو غیر مستحکم کرنے والی قوتوں کو نیست و نابود کرنے کا وقت اگیا افواج پاکستان نے ہمیشہ پاکستان میں قیام امن سمیت تمام مشکلات میں بہترین خدمات انجام دیں زلزلے ہوں طوفان ائے آندھیاں ائیں یا کوئی بھی حادثہ ہو

ہارون آباد
پاکستان کو غیر مستحکم کرنے والی قوتوں کو نیست و نابود کرنے کا وقت اگیا افواج پاکستان نے ہمیشہ پاکستان میں قیام امن سمیت تمام مشکلات میں بہترین خدمات انجام دیں زلزلے ہوں طوفان ائے آندھیاں ائیں یا کوئی بھی حادثہ ہو لینڈ سلائیڈنگ ہو جائے پاک فوج کے بہادر جوان ہمیشہ اپنی خدمات پیش کرتے ہیں سی پیک موٹر وے منصوبہ ضلع بہاول نگر کی تقدیر بدل دےگا ضلع بہاول نگر کو ایئر ایمبولنس پروگرام میں شامل کرنے پر وزیراعلی پنجاب کے بے حد ممنون و مشکور ہیں
ان خیالات کا اظہار ضلع بہاول نگر کو سی پیک موٹروے و ایئر ایمبولنس پروگرام سے ملانے والے عوامی لیڈر ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا عوامی لیڈر نے کہا ضلع بہاول نگر کی عوام سی پیک موٹروے اور ائیر ایمبولنس پروگرام کو انتہائی قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھتی ہے ڈپٹی کمشنر بہاول نگر سے میٹنگ کے دوران تین مقامات پر ایئر بیس بنانے پر گفتگو ہوئی ہے دستک پروگرام سیاست سے بالاتر عوامی امنگوں کے عین مطابق عام ادمی کے لیے بہترین پروگرام ہے ہمت پروگرام کے ذریعے معذور افراد کو معاشرے کا مفید شہری بنانا صوبائی حکومت کا بڑا کارنامہ ہے
ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے کہا محرم الحرام کو پرامن بنانے کے لیے معاشرے میں اتحاد یکجہتی اور خوشگوار فضا قائم رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں معاشرے کے تمام طبقوں علماء کرام مشائخ عظام اساتذہ طلبہ وکلا تاجران سول سوسائٹی بالخصوص جلوسوں اور امام بارگاہوں کے منتظمین کو ان بورڈ بورڈ رکھا جا رہا ہے سوشل میڈیا کے دور میں عوام میں بڑا شعور ایا ہے وطن عزیز کے محب وطن عوام ملک میں امن کی خوشگوار فضا قائم رکھنے کی خواہاں ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں