سرگودھا( ملک شاہنواز جالپ بیوروچیف .دعا آ ن لائن نیوز چینل ) تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین فاروق کالونی میں دو روزہ انٹر کالجیٹ گرلز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا۔ اختتامی تقریب میں پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین فاروق کالونی میڈم منتہی’ جاوید نے بطور مہمان
سرگودھا( ملک شاہنواز جالپ بیوروچیف .دعا آ ن لائن نیوز چینل ) تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین فاروق کالونی میں دو روزہ انٹر کالجیٹ گرلز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا۔ اختتامی تقریب میں پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین فاروق کالونی میڈم منتہی’ جاوید نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی تقریب میں ڈائریکٹر سپورٹس تعلیمی بورڈ روشن ضمیر کالرو ، وقاص بٹ اور پروفیسر فزیکل ایجوکیشن میڈم صباحت بھی موجود تھیں۔ٹورنامنٹ میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین فاروق کالونی نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ پہلی اور تیسری پوزیشن نجی کالجوں نے حاصل کی.حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی پرنسپل میڈم منتہی’ جاوید نے کہا کہ یہ کھیلوں کے مقابلے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سرگودھا تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام کھیلوں کے مقابلوں سے نہ صرف خواتین کھلاڑیوں کی جسمانی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا بلکہ انہیں قومی اور بین الاقوامی کھیلوں میں حصہ لینے کے مواقع بھی فراہم ہوں گے۔ بعد ازاں ڈائریکٹر سپورٹس تعلیمی بورڈ روشن ضمیر کالرو نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین فاروق کالونی کی پرنسپل میڈم منتہی’ جاوید اور فزیکل ایجوکیشن کی پروفیسر میڈم صباحت کا بڈ منٹن ٹورنامنٹ کی میزبانی اور بہترین انتظامات کو یقینی بنانے پر شکریہ ادا کیا۔