ٹی ایچ کیو میں اسپشلسٹ ڈاکٹروں کی سیٹیں عرصہ دراز سےخالی۔ پیچیدہ امراض کاشکار شہری پرائیویٹ ہسپتالوں میں مہنگا علاج کروانے پرمجبور۔
ٹی ایچ کیو میں اسپشلسٹ ڈاکٹروں کی سیٹیں عرصہ دراز سےخالی۔ پیچیدہ امراض کاشکار شہری پرائیویٹ ہسپتالوں میں مہنگا علاج کروانے پرمجبور۔
میلسی(محمدمختارسولگی) تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال میلسی میں سینئر اسپشلسٹ و اسپشلسٹ ڈاکٹروں کی6 سیٹیں عرصہ دراز سےخالی ہیں۔ اسپشلسٹ ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کی وجہ سے پیچیدہ امراض کاشکار شہری پرائیویٹ ہسپتالوں میں مہنگا علاج کروانے پرمجبور ہیں۔ تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال میلسی میں ممبران اسمبلی اور محکمہ صحت کی لاپرواہی کےسبب ای این ٹی ، ریڈیالوجسٹ، یورولوجسٹ, آرتھومالوجسٹ, فزیشن کنسلٹنٹ, چیسٹ اسپشلسٹ ,بالترتیب امراض آنکھ ناک کان گلہ مثانہ سینہ شامل ہیں کی سیٹیں کئی سالوں سے خالی ہیں ۔جبکہ ڈائلسز وارڈ فنگشنل ہونے کےباوجود نیفرالوجسٹ کی آسامیاں ختم کردی گئی ہیں۔ امراض قلب کےلئے بھی کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ کی سیٹ خالی ہے۔ پیچیدہ امراض کےاسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی کمی اور تعیناتیاں ناہونے سے شہری صحت کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔ ایمرجنسی کی صورتحال میں مریض شہر سے باہرکےہسپتالوں میں یامقامی پرائیویٹ ہسپتالوں میں مہنگاعلاج کروانےپرمجبورہیں۔ تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال میلسی مریضوں کودیگرشہروں میں ریفرکرنے کی شرح میں بھی روز بروز اضافہ ہوتاجارہاہے۔ میلسی کےشہریوں نے وزیراعلی پنجاب و صوبائی وزیرصحت سے میلسی ہسپتال میں خالی آسامیوں پرتعیناتیاں کرنے اور ڈائلسزوارڈ کےلئے نیفرالوجسٹ اسپشلسٹ کی سیٹ بحال کرنے کامطالبہ کیاہے.