November 24, 2026

*نئی مغربی لہر کے زیراثر ملک بھر میں بارش اور برفباری کا امکان ہے، این ڈی ایم اے* نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نےموسم کا الرٹ جاری کردیا

IMG-20241129-WA0128

*نئی مغربی لہر کے زیراثر ملک بھر میں بارش اور برفباری کا امکان ہے، این ڈی ایم اے*
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نےموسم کا الرٹ جاری کردیا

کراچی:نیشنل ڈیزاسٹرمینیجمنٹ اتھارٹی نے پیش گوئی کی ہے کہ نئی مغربی لہر پورے پاکستان میں بارش،برف باری اوراسموگ کا سبب بنے گی۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق(نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر) نےموسم کا الرٹ جاری کیا ہے،جس کے مطابق نئی مغربی لہرآج سے ملک کے مغربی حصوں پراثراندازہوگی،جس کے نتیجے میں ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی،گرج چمک کےساتھ بارش اوربرفباری کا امکان ہے۔

ملک کےمغربی اوربالائی علاقوں میں بارش،آندھی اورگرج چمک کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے،خطہ پوٹھوہار اور اس کےگردونواح میں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن سمیت بالائی خیبرپختونخوا میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ ساتھ بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

دریں اثناصبح ورات کے اوقات میں پنجاب کے میدانی علاقوں میں زیادہ ترخشک موسم کا سامنا رہےگا،تاہم اسموگ اوردھند برقراررہنےکا امکان ہے، مقامی حکام اورعوام کو چوکس رہنے اور ضروری احتیاطی تدابیراختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔