November 24, 2026

ہارون آباد(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)عظیم الشان تحفظ ختم نبوت کانفرنس 29نومبر بروز جمعۃ المبارک بعد نمازعشاء نسرین سخی سلطان ٹرسٹ کے سبزہ زار میں انعقاد پذیر ہوگی،جس میں خصوصی آمد و خصوصی خطاب مفتی

20241123_213319

ہارون آباد(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)عظیم الشان تحفظ ختم نبوت کانفرنس 29نومبر بروز جمعۃ المبارک بعد نمازعشاء نسرین سخی سلطان ٹرسٹ کے سبزہ زار میں انعقاد پذیر ہوگی،جس میں خصوصی آمد و خصوصی خطاب مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمان ہزاروی صدر تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان فرمائیں گے،عظیم الشان تحفظ ختم نبوت کانفرنس زیر سرپرستی پیر سید مظہر حسین اظہر شاہ،خطبہ استقبالیہ پیر سید احمد کمال فیاض شاہ خطیب پاکستان فرمائیں گے، چوہدری غلام مرتضی ایم پی اے بھی عظیم الشان تحفظ ختم نبوت کانفرنس میں خصوصی شرکت کریں گے،بانی محفل حاجی سخی پرنس چیئرمین مجلس حسان و بزم قاری زبیدرسول شہید نے جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بہاولنگر فرینڈز میڈیا گروپ ہارون آباد سمیت دیگر میڈیا نمائندگان کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ عظیم الشان تحفظ ختم نبوت کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے اور ہارون آباد کے شہریوں کو بھی دعوت عام ہے کہ وہ جو ق در جوق اس پاک محفل میں شرکت کریں مفتی منیب الرحمان ہزاروی کا بیان ٹھیک 9بجے شروع ہوجائے گا اور محفل کے بعد محفل میں شریک شرکاء کے لئے لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے اور دو عمرہ پیکج بھی بذریعہ قرعہ اندازی دئیے جائیں گے۔ اس موقع پر ڈاکٹر راواحمد۔سید عابد شاہ۔ملک ریاض خلجی سابق وائس چیئرمین بلدیہ۔سلیم عاصم دیگر دوست احباب بھی موجود تھے ۔