ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)خدارا ملک میں سیاسی افرا تفری کا سیاسی حل نکالا جائے
ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)خدارا ملک میں سیاسی افرا تفری کا سیاسی حل نکالا جائے
حکومت اور اپوزیشن اپنے سیاسی مفاد کی بجائے عوامی مفاد کا سوچیں
ان خیالات کا اظہار معروف سماجی فلاحی شخصیت تاجر رہنما اصف محمود جنجوعہ اور سابق وائس چیئرمین بلدیہ ملک محمد ریاض خلجی نے بک سٹور یونین کے نو منتخب عہدے داروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا
انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت افر تفری کا عالم ہے
عوام پریشان ہے راستوں کی بندش سے مسافر ٹرانسپورٹ سمیت سبھی لوگ پریشان ہیں،دیہاڑی دار اور ملازم پیشہ طبقہ کے لیے روٹی کا حصول مشکل ہو چکا ہے ،کاروباری پہیہ بالکل رک چکا ہے جس کی وجہ سے د
تاجر برادری پریشان ہے مریضوں کی ہسپتالوں تک رسائی ناممکن ہو چکی، لوگ ایمبولینسوں میں مر رہے ہیں، دودھ کی سپلائی سبزی منڈیاں اور غلہ منڈیاں بند ہو چکی ہیں
حکومت اپوزیشن اور اسٹیبلشمنٹ ملک و قوم کی سلامتی کے لیے اپنی انا کو بلائے طاق رکھ کر اقدامات کریں۔
علاوہ ازیں نو منتخب بک سٹور یونین کے منتخب نمائندوں کا مالائیں پہنا کر بھرپور استقبال کیا گیا اور ان کے انتخاب پر ان کو مبارکباد اور نیک تمناؤں کا پیغام دیا گیا ۔