November 17, 2026

ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)شہر کے معروف صحافی سعود فاروق خان چغتائی حاجی یونس عادل سلطان رانا فیاض راشد سعدی فیاض رامے عارف شہزاد ڈاکٹر عمران سجاد خان ڈاکٹر فرمان۔سید نوید شاہ عثمانی چوہدری غلام

IMG-20241127-WA0037(1)

ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)شہر کے معروف صحافی سعود فاروق خان چغتائی حاجی یونس عادل سلطان رانا فیاض راشد سعدی فیاض رامے عارف شہزاد ڈاکٹر عمران سجاد خان ڈاکٹر فرمان۔سید نوید شاہ عثمانی چوہدری غلام دستگیر سنی سمیت دیگر نے کہا کہ پاکستان ٹیلی ویژن نیوز (پی ٹی وی نیوز) کو اس کی 60ویں سالگرہ پر دلی مبارکباد ،پی ٹی وی نیوز پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے ۔ یہ ادارہ چھ دہائیوں سے عوام کو معیاری خبروں، معلومات اور تفریح فراہم کر رہا ہے۔ پی ٹی وی نیوز نے ہمیشہ اپنی ذمہ داری کو بخوبی نبھایا ہے اور مشکل حالات میں بھی سچائی اور ایمانداری کے ساتھ قوم کی رہنمائی کی ہے۔اس ادارے نے نہ صرف صحافت کے میدان میں نئے معیار قائم کیے بلکہ اپنی ثقافت اور قومی تشخص کو اجاگر کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ دعا ہے کہ پی ٹی وی نیوز اسی عزم و جذبے کے ساتھ ترقی کی منازل طے کرتا رہے اور مستقبل میں بھی اپنے ناظرین کی توقعات پر پورا اترے۔ پاکستان ٹیلی ویژن فیملی بالخصوص ڈائریکٹر نیوز ، چیئرمین ، ایڈمن صاحبان ، سٹرنگز
اور پورے پاکستان کو قومی چینل کی سالگرہ مبارک ہو اور ہم معروف سینیر صحافی۔
محمد عدنان سٹرنگر پاکستان ٹیلی ویژن نیوز ہارون آباد کو بھی مثبت صحافت کرنے پر مبارکباد دیتے ہیں