November 17, 2026

پی ٹی آئی پر پابندی لگائی جائے کیونکہ یہ سیاسی جماعت نہیں، کیپٹن عاصم ملک،

IMG-20241127-WA0025

پی ٹی آئی پر پابندی لگائی جائے کیونکہ یہ سیاسی جماعت نہیں، کیپٹن عاصم ملک،
اسلام آباد(بیوروچیف) ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن(ر) عاصم ملک کا کہنا ہے کہ پی ٹی ائی پر تاحیات پابندی لگائی جائے کیونکہ یہ کوئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک دہشت گرد اور شرپسند گروہ ہےجو صرف اور صرف پاکستان کی سالمیت، استحکام اور امن کو خراب کرنے کے لیے وجود میں لائی گئی ہے، انکا کہنا تھا کہ عمران نیازی جیل میں بیٹھ کر اپنے شرپسند ورکروں سے دنگے فساد کروارہے ہیں لہذہ انکی ملاقاتوں اور بیانات پر بھی پابندی لگائی جائے، ان کی بیگم بشری بی بی ایک شرپسند اور کرپٹ عورت ہے جو اپنے شوہر اور اپنی کرپشن اور مفادات کو تحفظ دینے کے لیے یہ اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے، کیپٹن(ر) عاصم ملک کا مزید کہنا تھا کہ اس دہشت گرد اور شرپسند گروہ کی وجہ سے ملک کو روزانہ اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے کیونکہ ان کے آئے روز کے دھرنوں، احتجاج اور ہڑتالوں کی وجہ سے شہروں کا نظام درہم برہم ہوجاتا ہے، سڑکیں بلاک ہوجاتی ہیں اور کاروباری حضرات عدم تحفظ کا شکار ہوجاتے ہیں، اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں کہ یہ ایک فارن فنڈڈ پارٹی ہے جس کا ایجنڈا پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا اور پاکستان کی معیشت کو تباہ کرنا ہے، عمران نیازی نے اپنے دور حکومت میں مہنگائی، بے روزگاری اور کرپشن کو فروغ دیکر پاکستان کو دیوالیہ پن تک پہنچا دیا تھا جو رہی سہی کسر باقی رہ گئی تھی اب وہ ہڑتالوں، دھرنوں اور احتجاج کے ذریعے اس کمی کو پورا کر رہے ہیں، انکا کہناتھا کہ پی ٹی آئی کے جلسوں اور دھرنوں میں زیادہ تر تعداد غیر ملکیوں کی ہوتی ہے جن کو پاکستان کی خوشحالی سے کوئی سروکار نہیں، میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ روز روز کے اس تماشے سے پاکستانیوں کی جان چھڑائی جائے اور اس گروہ پر پابندی لگاکر اسکے راہنماوں کو گرفتار کیا جائے