بہاولنگر () ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین ، ڈائریکٹر چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور
بہاولنگر ()
ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین ، ڈائریکٹر چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور اسسٹنٹ کمشنر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر بہاول نگر ذوالفقار احمد بھون نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر میں بورڈ آف ریونیو کے اقدامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا ریونیو سے متعلق تمام امور بہتر انداز میں بروقت مکمل کیے جائیں اور بورڈ آف ریونیو کی ترقیاتی سکیمیں اعلیٰ معیار کے ساتھ مقررہ میعاد میں مکمل کی جائیں۔ انھوں نے کہا کہ دیہی مراکز مال کو مزید فعال کیا جائے اور اس کی بہتر طریقے سے برانڈنگ کی جائے۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے کہا کہ ایسے مواضعات جو کہ ڈیجیٹلائز نہیں ہوئے، انہیں جلد ڈیجٹیلائز کیا جائے۔انہوں نے اجلاس میں سرکاری واجبات کی وصولی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری واجبات کی وصولی کے اہداف حاصل کیے جائیں۔