قصور ائیر کوالٹی انڈیکس میں بہتری کے باعث سکولوں کی چھٹیاں ختم،آج سے سکول کھل گئے
قصور
ائیر کوالٹی انڈیکس میں بہتری کے باعث سکولوں کی چھٹیاں ختم،آج سے سکول کھل گئے
تفصیلات کے مطابق سموگ کی چھٹیاں ختم ہو گئی ہیں اور قصورضلع بھر میں سکول کھل گئے ہیں
گورنمنٹ آف پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایئر کوالٹی انڈیکس میں کمی کی وجہ سے سموگ کی صورتحال میں بہتری کی وجہ سے پنجاب کے مختلف اضلاع میں سکولوں کو 19 نومبر 2024 بروز منگل سے کھول دیا گیا ہے جس میں ضلع قصور بھی شامل ہے
ہدایات کے مطابق تمام سٹوڈنٹس فیس ماسک پہن کر سکول آئیں گے جبکہ سکول کے اوقات کار پہلے والے ہی ہوں گے
نیز تمام آؤٹ ڈور ایکٹیوٹیز پر پابندی ہو گی
رپورٹ غنی محمود قصوری
بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر آل پاکستان جرنلسٹس اینڈ لائرز فورم رجسٹرڈ
#قصوریات