بہاولنگر۔۔۔۔۔۔ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون زیر صدارت وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے گورننس بہتری کے اقدامات(انیشی ایٹوز)پر عملدرآمد کے حوالہ سے اہم اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر نعمان
بہاولنگر۔۔۔۔۔۔ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون زیر صدارت وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے گورننس بہتری کے اقدامات(انیشی ایٹوز)پر عملدرآمد کے حوالہ سے اہم اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر نعمان احمد,چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، چیف آفیسرز صحت، تعلیم، میونسپل کمیٹیز، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کہا کہ حکومت پنجاب نے پر فارمنس انڈیکیٹرز(کے پی آئیز)ضلع کی کارکردگی کو جانچنے و پرکھنے کیلئے بنیادی کارکردگی اعشاریے مقرر کئے ہیں۔ جس میں روٹی کی قیمت پر عملدرآمد،ستھرا پنجاب پروگرام، ترقیاتی منصوبوں کے دورے،میرج ایکٹ، پرائس کنٹرول، ہسپتالوں و مراکز صحت کی مانیٹرنگ اور صفائی ستھرائی و طبی سہولیات کی فراہمی سمیت تعلیمی اداروں میں طلباءکو سہولیات کی فراہمی، مین ہولز کو ڈھکن لگانا، آوارہ کتوں کی تلفی،پلاسٹک بیگز پر پابندی، تجاوزات،وال چاکنگ جیسے انڈیکیٹرز بھی شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران اندیکٹرز پر سو فیصد عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے زیادہ سے زیادہ انسپکشنزکرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پرفارمنس انڈیکیٹرز کا مقصد محکموں کی گورننس کو بہتر بنانا ہے تاکہ عوام کو بہترین سروسز فراہمی کو ممکن بنایا جائے۔ تمام افسران محنت، لگن اور خندہ پیشانی سے کام کریں۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے مزید کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر زتمام سرگرمیوں کی موثر انداز سے نگرانی کریں، متعلقہ محکموں کے افسران روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ جمع کروائیں، اسسٹنٹ کمشنر کو اپنی اپنی تحصیلوں میں ستھرا پنجاب اور پرائس کنٹرول پر خصوصی توجہ دیں۔وزیراعلیٰ پنجاب گورننس اقدامات کے حوالے سے یوسی سطح پر سرگرمیوں کو بڑھایا جائے۔ اس حوالے سے کسی قسم کی سستی،کاہلی یا خراب کارکردگی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے کئے گئے اقدامات سے عوام کو بہترین میونسپل سروسز فراہم کرنا عزم ہے۔حکومت پنجاب کی ہدایت پر 50 فیصد دفتری عملہ گھروں میں ان لائن کام میں مصروف ہے