November 17, 2026

بہاولنگر ۔۔۔۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع بہاولنگر میں زیادہ گندم اگاؤ مہم جاری* ۔

20241116_165442

بہاولنگر ۔۔۔۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع بہاولنگر میں زیادہ گندم اگاؤ مہم جاری* ۔
ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کے احکامات کی روشنی آج ڈاکٹر محمد اشفاق ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع بہاولنگر نے ریحان عالم اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع بہاولنگر کے ھمراہ موضع ناصر آباد میں کاشت کار شعیب خان خاکوانی کے رقبہ پر گندم کی کاشت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اظہر شہزاد، زراعت آفیسر مرکز مدرسہ، فیلڈ اسسٹنٹ اور موضع ناصر آباد کے کاشتکاران بھی موجود تھے۔
ڈاکٹر محمد اشفاق ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع نے کاشتکاروں پر گندم کی زیادہ اور بروقت کاشت, متوازن کھادوں کے استعمال، جڑی بوٹیوں کو کنٹرول کر کے گندم کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار حاصل کرنے پرزور دیا۔