30 جون
تاریخ کے آئینے میں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1294ء سوئٹزرلینڈ کے برنے صوبے سے یہودیوں کو باہر نکالا گیا۔
1755ء فلپائن میں سبھی غیر کیتھولک چینی ریسٹورنٹ بند کئے گئے۔
1855ء بنگال میں بھوگنا دیگھی کے سنتھالوں نے مسلح بغاوت کی۔
1894ء لندن میں ٹاور برج كو كھولا گیا۔
1894ء کوریا نے چین سے آزادی کا اعلان کیا۔
1914ء جنوبی افریقہ میں ایک تحریک کے دوران مہاتما گاندھی پہلی مرتبہ گرفتار کئے گئے۔
1933ء فاشزم کے خلاف اینٹورپ میں 50 ہزار لوگوں نے مظاہرہ کیا۔
1941ء نازی حامی گروپ نے یوکرین کی آزادی کا اعلان کیا۔
1948ء برطانوی فوج کا آخری دستہ ہندوستان چھوڑ کر وطن روانہ ہوا۔
1952ء حسین سری پاشا نے مصر میں حکومت تشکیل دی۔
1957ء انڈین ایکسپورٹس انشورنس کارپوریشن لمیٹید کا قیام عمل میں آیا۔
1960ء امریکہ نے کیوبا سے چینی کی درآمدات بند کرنے کا فیصلہ کیا۔
1971ء سوویت یونین کا خلائی شٹل سویوز۔11 میں تکنکی خرابی کی وجہ سے اس پر سوار گیارہ خلاباز ہلاک ہو گئے۔
1985ء بیروت میں 39 امریکی شہریوں کو 17 دنوں تک یرغمال بنائے رکھنے کے بعد رہا کیا گیا۔
1990ء مشرقی اور مغربی جرمنی نے اپنی معیشتوں کا انضمام کیا۔
1996ء فرانس کے تولوز میں اے 330 ایر بس طیارہ کے گر کر تباہ ہو جانے سے 7 افراد مارے گئے۔
1876ء سربیا نے ترکی کے خلاف جنگ کا اعلان کیا
1894ء کوریا نے چین سے آزادی کا اعلان کیا
1938ء کو مشہور کردار “سپر مین” منظر عام پر آیا ۔
1960ء کانگو نے بیلجیئم سے آزادی حاصل کی
1972ء پہلی دفعہ لیپ سیکنڈ کو مُتناسق عالمی وقتمیں جمع کیا گیا۔
1997ء کو ہانگ کانگ 99 بر س کی لیز کے بعد برطانیہ نے چین کو واپس کیا
1997ء کو “ہیری پوٹر ” سلسلے کا پہلا بچوں کا ناول ” ہیری پوٹر اینڈ دی فلاسفر اسٹون ” شائع ہوا جس کی مصنفہ جے کے رولنگز ہيں
2005ء -چوہدری شجاعت حسین پاکستان کے 14ویں وزیر اعظم نامزد۔
2005ء اسپین نے ہم جنس شادی کو قانونی قراردیا
2015 کو انڈونیشیا کا ہرکولیس فوجی طیارہ رہائشی علاقے میدن میں گر کر تباہ ہوا۔ انڈونیشیا کی فوج کے مطابق اس حادثے میں 122 افراد ہلاک ہوئے۔
30جون2005ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پاکستان کے عظیم شاعروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یادگاری ڈاک ٹکٹوں کی سیریز کا ایک ڈاک ٹکٹ اختر شیرانی کی یاد میں جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ پر اختر شیرانی کا ایک خوب صورت پورٹریٹ شائع کیا گیا تھا۔ پانچ روپے مالیت کا یہ ڈاک ٹکٹ رضا احمدنے ڈیزائن کیا تھااوراس پر انگریزی میں POETS OF PAKISTAN اور AKHTAR SHIRANI 1905 1948 کے الفاظ تحریر تھے
30جون1987ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے انسداد منشیات کے سلسلے میںایک روپے مالیت کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس کا مقصدمنشیات کے خلاف عالمی سطح پر رائے عامہ ہموار کرنا تھا ۔ یہ ڈاک ٹکٹ پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے ڈیزائنرعادل صلاح الدین نے ڈیزائن کیا تھا۔
30 جون 2013 کو بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور خیبر پختونخوا کےدارالحکومت پشاور میں اتوار کو ہونے والے دھماکوں میں کم از کم پینتس افراد شہید اور سو کے قریب زخمی ہوگئے .کوئٹہ کے مغربی علاقے ہزارہ ٹاؤن میں رات آٹھ بجے ایک زوردار دھماکہ ہوا ہے جس میں کم ازکم 28 افراد شہید اور پچاس زخمی ہوئے ۔اس سے پہلے دوپہر کو پشاور میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم سترہ افراد ہلاک اور پچاس کے قریب زخمی ہوگئے تھے
تعطیلات و تہوار
1960ء کانگو نے بیلجیئم سے آزادی حاصل کی۔
1962ء روانڈا اور برونڈي ملک کو آزاد ی حاصل ہوئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلاش و ترسیل : آغا نیاز مگسی