November 23, 2026

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بڑی کامیابی 30 جنوری 2023 کو ہونے والے پولیس لائن خود کش حملے کا مرکزی مجرم گرفتار

20241112_182814

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بڑی کامیابی

30 جنوری 2023 کو ہونے والے پولیس لائن خود کش حملے کا مرکزی مجرم گرفتار

(یاد رہے پولیس لائن خودکش دھماکے میں 101 لوگ شہید اور 223 زخمی ہوئے تھے)

گرفتار ہونے والے ملزم کا نام محمد ولی ہے

محمد ولی خیبر پختون خواہ پولیس میں کانسٹیبل ہے

گرفتار کانسٹیبل محمد ولی پشاور کا رہائشی ہے

محمد ولی پولیس کی پاک وردی میں چھپی ہوئی کالی بھیڑ !

کانسٹیبل محمد ولی 2019 میں پولیس میں بھرتی ہوا
۔۔۔
2021 میں فیس بک پر جنید نامی آئی ڈی سے رابطہ ہوا (دہشت گرد محمد ولی)

جنید جماعت الاحرار کا ریکروٹمنٹ ایجنٹ تھا (دہشت گرد محمد ولی)

وہ افغانستان میں بیٹھ کر سوشل میڈیا پر ریکروٹمنٹ کرتا تھا (دہشت گرد محمد ولی)

جنید نے مجھے افغانستان آ کر ملنے کے لیے کہا (دہشت گرد محمد ولی)

2021 میں ہفتہ چھٹی لے کر چمن بارڈر سے افغانستان گیا (کانسٹیبل محمد ولی)

جلال آباد افغانستان میں میری ملاقات جنید سے ہوئی (دہشت گرد محمد ولی)

جنید مجھے شونکڑے اور چکناور مرکز کنہڑ لے کر گیا (دہشت گرد محمد ولی)

کنہڑ میں میری ملاقات دہشت گرد کمانڈر صلاح الدین اور دہشت گرد کمانڈر مکرم خراسانی سے ہوئی (دہشت گرد محمد ولی)

ملاقات کے بعد میں نے جماعت الاحرار میں شمولیت اختیار کر لی (دہشت گرد محمد ولی)

دہشت گرد کمانڈر ملا یوسف کے ہاتھ پر بیعت کی (دہشت گرد محمد ولی)

جماعت الاحرار میں شامل ہونے پر مجھے بیس ہزار روپے ملے (دہشت گرد محمد ولی)

واپسی پر افغان فورسز نے گرفتار کیا لیکن جماعت الاحرار کی مداخلت پر رہا کر دیا (دہشت گرد محمد ولی)

2023 میں میری ڈیوٹی پولیس لائن پشاور میں تھی (دہشت گرد محمد ولی)

جنید نے مجھے کہا کہ کمانڈر خالد خراسانی کی “شہادت” کا بڑا بدلہ لینا ہے (دہشت گرد محمد ولی)

جنوری 2023 میں پولیس لائن کی تصویریں اور نقشہ ٹیلی گرام پر جنید کو دیا (دہشت گرد محمد ولی)

20 جنوری 2023 کو خودکش حملہ آور کو چرسیاں مسجد، خیبر سے لے کر آیا (دہشت گرد محمد ولی)

خودکش حملہ آور کو پولیس لائن مسجد کی ریکی کروائی (دہشت گرد محمد ولی)

خودکش حملہ اور کا نام قاری اور قومیت افغان تھی (دہشت گرد محمد ولی)

سانحہ پولیس لائن والی صبح 11 بجے خودکش حملہ آور کو چرسیاں مسجد باڑا سے لینے گیا (دہشت گرد محمد ولی)

چرسیاں مسجد میں خودکش حملہ آور خود کُش جیکٹ اور پولیس وردی سمیت موجود تھا (دہشت گرد محمد ولی)

خود کش حملہ اور کو چرسیاں مسجد سے موٹر سائیکل پر رحمان بابا قبرستان لے کر آیا (دہشت گرد محمد ولی)

رحمان بابا قبرستان میں خودکش بمبار کو پولیس کی وردی اور خود کُش جیکٹ پہنائی (دہشت گرد محمد ولی)

خودکش بمبار کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر پولیس لائن کے پاس چھوڑا (دہشت گرد محمد ولی)

خودکش حملہ آور مسجد چلا گیا، میں گھر واپس آ گیا (دہشت گرد محمد ولی)

دھماکہ ہو گیا تو جنید کو ٹیلی گرام پر پیغام بھیجا کہ حملہ کامیاب ہو گیا ہے (دہشت گرد محمد ولی)

پولیس لائن خودکش حملہ کروانے پر مجھے دو لاکھ روپیہ معاوضہ ملا (دہشت گرد محمد ولی)

معاوضہ میں نے ہنڈی حوالہ کے ذریعے موصول کیا (دہشت گرد محمد ولی)

پولیس لائن حملے کے علاوہ بھی بہت سی دہشت گرد کاروائیاں کیں (دہشت گرد محمد ولی)

جنوری 2022 میں عیسائی پادری کو پشاور میں قتل کیا (دہشت گرد محمد ولی)

2023 اور 2024 میں وارسک روڈ پشاور پر متعدد آئی ای ڈیز حملے کروائے (دہشت گرد محمد ولی)

دسمبر 2023 میں گیلانی مارکیٹ میں ہینڈ گریڈ حملہ کیا (دہشت گرد محمد ولی)

فروری 2024 میں لاہور میں موجود جماعت الاحرار کے دہشت گرد سے رابطہ کیا (دہشت گرد محمد ولی)

لاہور میں موجود جماعت الاحرار کے دہشت گرد کا نام سیف اللہ تھا (دہشت گرد محمد ولی)

میں نے سیف اللہ کو پستول پہنچایا جس سے اس نے ایک قادیانی شخص کو قتل کیا (دہشت گرد محمد ولی)

مارچ 2024 میں لاہور کے فیضان بٹ نامی دہشت گرد سے رابطہ ہوا (دہشت گرد محمد ولی)

دہشت گرد فیضان بٹ کو پستول دیا جس سے اس نے دو پولیس اہلکار شہید کیے (دہشت گرد محمد ولی)

مئی 2024 میں پشاور کے مختلف مقامات پر دھماکہ خیز مواد دہشت گردی کے لیے فراہم کیا (دہشت گرد محمد ولی)

جون 2024 میں دہشت گرد لقمان کو خودکش حملے کے لئے جیکٹ دے کر بس پر لاہور روانہ کیا (دہشت گرد محمد ولی)

خودکش بمبار لقمان پھٹنے سے پہلے ہی پکڑا گیا (دہشت گرد محمد ولی)

جون 2024 میں ایک اور خود کش جیکٹ باڑہ خیبر سے رحمان بابا قبرستان پہنچائی (دہشت گرد محمد ولی)

جون 2024 میں ایک اور خودکش جیکٹ موٹروے چوک پشاور میں چھپائی (دہشت گرد محمد ولی)

ایک اور خود کش جیکٹ چمکنی پشاور میں چھپائی اور ویڈیو ثبوت جنید کو فراہم کیے (دہشت گرد محمد ولی)

جماعت الاحرار سے ماہانہ 40 / 50 ہزار ملتے تھے (دہشت گرد محمد ولی)

ماہانہ تنخواہ حوالہ ہنڈی کے ذریعے وصول کرتا تھا (دہشت گرد محمد ولی)

23 اگست 2024 جنید کے کہنے پر جمیل چوک پشاور سے دو خود کش جیکٹ لینے گیا (دہشت گرد محمد ولی