November 23, 2026

عمر ایوب خان کا انکشاف *پی ٹی آئی رہنماؤں کی اڈیالہ جیل سے گرفتاری ورہائی *اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کا مطالبہ

20241112_182814

عمر ایوب خان کا انکشاف

*پی ٹی آئی رہنماؤں کی اڈیالہ جیل سے گرفتاری ورہائی

*اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کا مطالبہ

*ہماری گرفتار کے آرڈرز اور گرفتاری کی ذمہ داری شہباز شریف، مریم نواز، انٹیلیجنس ایجنسیز ( ,isi, mi, ib, ) آئی ایس آئی کا کرنل جس کے حکم پر یہ سب کچھ ہوا، اس کا کورٹ مارشل کیا جائے، IG پنجاب اور اس کے حواریوں کے خلاف برطرفی کی کاروائی کی جائے، ہم ان کے خلاف Privilege موشن لے کر آئیں گے اور FIR درج کروائیں گے

*_‏پولیس اہلکاروں نے ملک احمد خان بھچر کو بازو سے پکڑا اور چوکی کے اندر لے گئے اور پھر مجھے اور شبلی فراز کو جو اپوزیشن لیڈرز ہیں ہماری فلیگ والی سرکاری گاڑیوں سمیت ہمیں اندر لے گئے اور کہا کہ حکم ہے کہ آپ کو گرفتار کر لیا جائے،

*میں نے گرفتار کرنے والے پولیس اہلکاروں کو کہا کہ تم غیر قانونی کام کررہے ہو تو اس نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ ہم غلطی پر ہیں لیکن ہم مجبور ہیں ہمیں اوپر سے آرڈر ہے

*_‏ملک میں آگ لگی ہوئی ہے اور کوئی جینیوا بیٹھا ہوا ہے اور کوئی کہیں اور کوئی کہیں ۔ ان کے آخری دن شروع ہو چکے ہیں ۔

*_‏اوپوزیشن بنیادی ستون ہے اسکے لیڈران کو مین ہینڈل کرنا اور ایسا سلوک کرنا ناقابل قبول ہے ہم عدالت کے احکامات سے گئے تھے ہمیں ملنے نہیں دیا گیا تو واپس جا رہے تھے تو ہمیں گاڑیوں سے نکال لیا گیا۔

*_شبلی فراز

*ہم ہمارے لیڈران ہمارے کارکنان ہماری خواتین ہم سب لوگ آگ کا دریا عبور کر کے آئے ہیں ان کی بھول ہے کہ ہم گھبرا جائیں گے یا ڈر جائیں گے

*ایجنسیوں اور سموگ سے ڈر کر جینیوا میں بیٹھی ٹک ٹاکر کی غلط فہمی ہے کہ ہم ڈر جائیں گے عمران خان سے ملاقات ہو نہ ہو ہم عمران خان کے ہر حکم کے لیے تیار ہیں

*ملک احمد خان بچھر

*ہم نے تو مشرف کی جیل نکالی ہے اس جیل کا ہمیں کیا خوف ہے ۔ تو پھر ہمیں اندر دیتے. پھر man handling کر کے باہر کیوں لیکر آگئے ہمیں

*ہمیں پکڑنا چاہتے ہیں تو پکڑ لیں ہم نے تو آج بھی منت ترلا نہیں کیا لیکن اب یہ معاملہ ایسے نہیں ختم ہوگا، ہم ذمہ داران پر FIR درج کروائیں گے، پارلیمنٹ کے فلور پر اس سے جواب طلب کریں گے

*ہائیکورٹ کے جج سردار اعجاز اسحاق خان کے آرڈر کے پیراگراف نمبر 3 میں لکھا ہوا کہ جیل سپرنٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کی ضمانت ہے کہ عمران خان سے ساتھیوں کی ملاقات کروائی جائے گی جو آج ہوا ہے اس کے بعد میں سردار اسحاق کا آرڈر پھاڑ بھی دوں تو اسکی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

*_صاحبزادہ حامد رضا