November 23, 2026

میلسی(چیف رپورٹر )محکمہ زراعت میلسی کے زیر اہتمام زیادہ گندم اگاؤ تربیتی پروگرام جس میں سید امتیاز حسین شاہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت میڈم زرناب صابر اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ اینڈ وارننگ میلسی محمد ندیم

20241112_182814

میلسی(چیف رپورٹر )محکمہ زراعت میلسی کے زیر اہتمام زیادہ گندم اگاؤ تربیتی پروگرام جس میں سید امتیاز حسین شاہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت میڈم زرناب صابر اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ اینڈ وارننگ میلسی محمد ندیم زراعت افیسر۔ملک عبدالجبار ملتانی، پروگریسو فارمر چوہدری محمد خالد۔ محمد عامر نظیر ملک امیر بخش نے شرکت کی اور شرکاء کو زیادہ گندم اگانے کی ترغیب دی گندم کی زیادہ سے زیادہ کاشت سے ملک کو غذائی قلت سے بچایا جا سکتا ہے کسان بھائی اس میں اپنا کردار ادا کریں اور گندم کی کاشت کریں مقررین نے کہا کہ حکومت کو موسمییاتی تبدیلیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کراپ زوننگ کرنی چاہیے جس سے کسی بھی فصل کی کمی یا زیادتی نہ ہو اور کسان کو اپنی فصلوں کی بہتر قیمت مل سکے اس موقع پر سموگ کے نقصانات کے متعلق بھی اگاہی دی گئی اور حکومت کی طرف سے کسانوں کو دیے گئے کسان کارڈ اور دیگر سہولیات کے متعلق بھی بریفنگ دی گئی