November 23, 2026

حب چوکی مغربی بائی پاس پر ہر روز رات 10 بجے کے بعد ڈاکو لوٹ مار کرتے ہیں

20241113_185316

حب چوکی مغربی بائی پاس پر ہر روز رات 10 بجے کے بعد ڈاکو لوٹ مار کرتے ہیں

وہ پستول کے زور پر گاڑیوں کو روکتے ہیں اور ڈرائیورز اورکلینرز کو مارتے ہیں، ان سے نقد رقم اور موبائل چھین کر آسانی سے فرار ہو جاتے ہیں۔ یہ واردات نانا والے کریش پلانٹ کے سامنے، رئیس الیاس گوٹھ کےقریب ہوتی ہیں، جہاں سڑک بھی ٹوٹی پھوٹی ہے۔ ڈاکو بڑی آسانی کے ساتھ مسافر گاڑیوں سے لوٹ مار کرکے ندی کے راستے حب چوکی بلوچ کالونی میں داخل ہوجاتے ہیں ۔

ہم سندھ پولیس حب چوکی انتظامیہ سے درخواست کرتے ہیں کہ ان ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کی جائے کیونکہ سندھ پولیس حب چوکی انتظامیہ کی خاموشی کی وجہ سے ڈاکو بے لگام ہو گئے ہیں ۔