November 23, 2026

زیادہ گندم اگاؤ مہم کے سلسلہ میں میونسپل کمیٹی میلسی میں سیمینار۔ کسانوں کو بریفنگ۔

IMG-20241113-WA0184

زیادہ گندم اگاؤ مہم کے سلسلہ میں میونسپل کمیٹی میلسی میں سیمینار۔ کسانوں کو بریفنگ۔

میلسی (محمدمختارسولگی) محکمہ زراعت حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ زراعت توسیع تحصیل میلسی کی جانب سے زیادہ گندم اگاؤ مہم کے سلسلہ میں جناح ہال میونسپل کمیٹی میلسی میں کسان بھائیوں کے لیے ایک تحصیل سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض معروف سوشل ورکر ملک امیر بخش نے ادا کیے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع میلسی سید امتیاز حسین ، زراعت آفیسرز محترمہ زرناب صابر اور محمد ندیم نے اپنے اپنے لیکچرز میں گندم کی کاشت کی اہمیت ، گندم کی پیداواری ٹیکنالوجی ، گندم کی کاشت ، گندم کی جڑی بوٹیوں کا انسداد ، بہتر پیداوار کے لیے کھادوں کا بروقت استعمال سمیت کاشتکاروں کو حکومت پنجاب کی طرف سے فراہم کی جانے والی سہولیات ، کسان کارڈ کے زریعہ بلا سود رقوم کی فراہمی، ٹریکٹرز اور دیگر زرعی آلات کی بذریعہ قرعہ اندازی سبسڈی پر فراہمی کے حوالہ سے بریف کیا گیا ۔
گندم زیادہ اگاو مہم کے اس سیمینار میں سید شیراز حسین کاظمی،صدر مرکزی تنظیم تاجران ملک عبدالجبار ملتانی، چوہدری خالد محمود ، عامر نزیر، میاں عبدالرشید ، جہانگیر سہو، احمد مرسلین ، یوسف کامران ، چوہدری محمد اشفاق سمیت سینکڑوں کاشتکار شریک ہوئے ۔