October 26, 2026

ٹھٹھ رپوٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ گاؤں حاجی الیاس میمن جوہو کے رہائشی شکیل ولد احمد میمن نے اپنے قریبی عزیز خان ولد قادر بخش میمن کے ساتھ عوامی پریس کلب ٹھٹھہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد کا انتقال 2018 میں ہوگیا تھا، جس کے بعد پورے گھر کی ذمہ داری ان کے کندھوں پر آ گئی ہے

20241109_085448

ٹھٹھ رپوٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ
گاؤں حاجی الیاس میمن جوہو کے رہائشی شکیل ولد احمد میمن نے اپنے قریبی عزیز خان ولد قادر بخش میمن کے ساتھ عوامی پریس کلب ٹھٹھہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد کا انتقال 2018 میں ہوگیا تھا، جس کے بعد پورے گھر کی ذمہ داری ان کے کندھوں پر آ گئی ہے غربت، بیروزگاری اور دیگر مشکلات کی وجہ سے ان کا چھوٹا بھائی ذہنی توازن کھو چکا ہے شکیل نے بتایا کہ وہ میٹرک پاس ہے اور اس وقت ہوٹل پر مزدوری کرتا ہےجہاں اسے صرف 600 روپے روزانہ اجرت ملتی ہے جو کہ دو بہنوں ایک ماں اور بیمار بھائی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے ناکافی ہے
شکیل نے یہاں کے منتخب ایم این ایز اور ایم پی ایز سے اپیل کی ہے کہ اسے نچلے گریڈ کی نوکری دی جائے اور فوری طور پر مالی مدد اور روزگار میں تعاون فراہم کیا جائے تاکہ وہ اپنے خاندان کا بوجھ آسانی سے اٹھا سکے انہوں نے اس موقع پر خان ولد قادر بخش میمن کے بارے میں بھی بتایا کہ وہ بھی ذہنی طور پر معذور ہے اور ان کی معذوری کی بنیاد پر انہیں معذور کوٹے کے تحت نوکری دی جائے تاکہ وہ بھی بیروزگاری سے نجات حاصل کر سکے اگر یہ ممکن نہ ہو تو کسی گرانٹ یا فنڈ سے مالی امداد فراہم کی جائے تاکہ زندگی کی مشکلات کو کچھ کم کیا جا سکے