November 23, 2026

خیبر یونین آف جرنلسٹس کی نومنتخب عہدیداروں اور ایگزیکٹیو کونسل کے ارکان نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لیا پشاور (سید گوہرشاہ )

IMG-20241106-WA0180

خیبر یونین آف جرنلسٹس کی نومنتخب عہدیداروں اور ایگزیکٹیو کونسل کے ارکان نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لیا

پشاور (سید گوہرشاہ )

۔اس سلسلے میں بدھ کے روز پشاور پریس کلب میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں خیبر یونین آف جرنلسٹس کے صدر کاشف الدین سید، سنئیر نائب صدر عمران آیاز٫ جنرل سیکرٹری ارشاد علی٫ جائنٹ سیکرٹری شاہد خان٫ فنانس سیکرٹری امیر معاویہ٫ ایگزیکٹیو کونسل کے ارکان٫ خیبر یونین آف جرنلسٹس کے سبکدوش ہونے والے صدر ناصر حسین صاحب٫ سابق جنرل سیکرٹری عمران یوسفزئی، سابق صدر ایم ریاض٫ پشاور پریس کلب کے جنرل سیکرٹری عرفان موسی زئی، سید ذوالفقار علی شاہ٫ فرمان اللہ جان٫ سنئیر صحافی سکندر خان٫ فریداللہ خان، ضیاء الحق٫ طارق وحید٫ شاہد٫ صاحبزادہ گل،عرفان خان ،شہاب الدین٫ پشاور پریس کلب کے نائب صدر طیب عثمان اور صحافیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں سبکدوش ہونے والی کابینہ نے نئی کابینہ کو خیبر یونین آف جرنلسٹس کاریکارڈ حوالے کیا۔ اس موقع پر نومنتخب صدر کاشف الدین سید اور دیگر مقررین نے اپنےخیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خیبر یونین آف جرنلسٹس کے معزز ممبران نے ان پر جس والہانہ اعتماد کا اظہار کیا ہے، اسے نبھانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کارکن صحافیوں کی اس نمائندہ تنظیم کو نہ صرف متحرک و فعال بنا کر اس کا مقام بحال کیاجائے گا بلکہ اس کے ارکان کے تعاون و مشاورت سے صحافیوں کی فلاح و بہبود اور صحافت کی آزادی کے لئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے یونین کی الیکشن کمیٹی کے چئیرمین حمید اللہ اور ارکان محمد طیب۔ عمیر یاسر۔ بلال احمد٫ محمد عارف اور اور ارشد یوسفزِئی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیٹی نے دن رات محنت کر کے انتہائی شفاف طریقے سے خیبر یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات منعقد کرائے۔ نو منتخب صدر خیبر یونین آف جرنلسٹس کاشف الدین سید نے خیببر یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میں حصہ لینے والے تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک ہو کر کارکن صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لئے کام کریں گے۔مقررین نےسابق صدر خیبر یونین آف جرنلسٹس ناصر حسین اور انکی کابینہ کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انکی کابینہ سابق عہدیداورں اور سنئیرصحافیوں کے تجربات سے استفادہ حاصل کرے گی،مقررین نے کہا کہ صحافی برادری کو پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی میں درپیش چیلنجز سے آگاہ ہیں اور انہیں جلد سے جلد حل کرنے کے لیے اقدامات اٹھائیں گے۔
۔۔