میلسی (. بیو رو چیف ) میاں عمران عقیل دولتانہ کا میلسی کا طوفانی دورہ۔تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میلسی، ڈی ایس پی میلسی، اے میلسی اور انجمن تاجران کے عہدے داروں سے ملاقاتیں۔ میلسی کے مسائل کے میں ذاتی معاونت کی یقین دہانی۔تفصیل کے مطابق میاں عمران عقیل دولتانہ کا چوہدری غیور اسلم،میاں ناصر دولتانہ اور دیگر مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے ہمراہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میلسی، ڈی ایس پی میلسی، اے میلسی اور انجمن تاجران کے صدر ملک عبدالجبار ملتانی،سر پرست اعلی شیخ مسعود ظہیر،چیرمین شیخ محمد امین، ملک محمد اقبال مدنی،شیخ سعید سمیت دیگر عہدے داروں سے ملاقاتیں۔ میلسی کے مسائل کے میں ذاتی معاونت کی یقین دہانی میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی موجود ہ حکومت عوام ریلیف دینے کے لئے ہر قسم کی کوشش کر رہی ہے میلسی کے تمام بنیادی مسائل سیاسی مفاد سے بالاتر ہوکر حل کریں گے۔ جس کے لیے اہل میلسی کے تعاون کی ضرورت ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسائل بہت زیادہ ہیں لیکن پینے کے پانی اور سیوریج کے ایشو کے حل کو فوقیت دیں گے اور بتدریج عوام کے تعاون سے تمام مسائل حل کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ عوام کی خدمت میں کمی نہ آنے دے۔ ان کو اپنی خدمات کی ادائیگی میں جن مسائل اور وسائل کی کمی کا سامنا وہ ہم مہیا کریں گے۔موجودہ حکومت کی کوشش ہے تقریبا ایک سال کی اندر پٹرول اور ڈیزل کی قیمت 150روپے تک لائے گی انہوں نے کہا کہ میلسی میں شہری صاف پانی پینے سے محروم ہیں صاف پانی ہی شہری کا حق ہے میں اپنی ذاتی دلچسپی سے میلسی شہر میں واٹر سپلائی کے لئے فنڈ لاؤں گا انہوں نے مزید کہا کہ سیوریج کے مسائل کے لئے بہت جلد غیر ممالک کی ٹیم وزٹ کرے گی اور وہاڑی کی طرح میلسی میں ایک خطیر رقم اس پروجیکٹ پر خرچ کی جائے گی،اس موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنان بھی موجود تھے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]