بخدمت جناب’ محترم وزیر تعلیم پنجاب’ رانا سکندر حیات صاحب!
••السلام علیکم! میں آپ کی توجہ سکولوں سے متعلق ایک اہم مسئلے کی طرف مبذول کروانا چاہ رہا ہوں۔ پنجاب کے شہری بوائز ہائی سکولوں میں خواتین اساتذہ تعینات ہیں’ جبکہ یہ سیٹیں میل اساتذہ کے لیے ہونی چاہئیں کیونکہ وہاں لڑکے بالغ ہوتے ہیں اور خواتین اساتذہ کا کسی بھی صورت بوائز سکولوں میں پڑھانا مناسب نہیں ہے۔ اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ صحیح ہے تو گرلز سکولوں میں میل اساتذہ کو بھی تعینات کیا جائے۔
••جناب عالی! پنجاب میں راولپنڈی ایسا ضلع ہے جہاں پنجاب بھر سے میل فی میل اساتذہ ٹرانسفر کروا کر دور دراز شہروں سے راولپنڈی ضلع آجاتے ہیں اس طرح راولپنڈی ضلع کی سیٹیں باہر سے انے والے اساتذہ سے بھر جاتی ہیں اور مقامی میل فی میل اساتذہ کی بھرتی بھی نہ ہونے کے برابر ہے اور اس طرح اساتذہ کی پروموشن بھی متاثر ہوتی ہے۔
••عالی جا! سنا ہے کہ حال ہی میں ریشنلائزیشن ہونے والی ہے اور سینیئر اساتذہ کو ٹرانسفر کیا جائے گا۔سر! ہونا تو یہ چاہیے کہ دوسرے ضلعوں سے آکر جو مقامی سیٹوں پر براجمان ہوئے ہیں’انہیں ٹرانسفر کیا جائے کیونکہ وہ اپنے ضلع میں بھرتی ہو کر دوسرے ضلع کے سیٹوں پر بھی براجمان ہو گئے ہیں اور مقامی ضلع کے اساتذہ کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔
••عالی جا! بوڑھے اور زیادہ عمر والے اساتذہ کو وہاں سے ٹرانسفر کرنا کہاں کا انصاف ہے؟کیا باپ بوڑھا ہو جائے تو اسے باہر پھینک دینا چاہیے؟
••اگر ریشینلائزیشن کرنی ہے تو سب سے پہلے فی میل اساتذہ کو فی میل سکولوں میں بھیجا جائے اور اس کے بعد ریشنلائزیشن کی جائے یا پھر جن میل اساتذہ کی ریشنلائزیشن بنتی ہے انہیں قریبی گرلز/بوائز سکول میں تعینات کیا جائے۔
برائے مہربانی جونیئر اساتذہ/ کم عمر اساتذہ کو ریشنلائزیشن کے تحت ٹرانسفر کیا جائے.
••عالی جا! ٹیچرز میں جو 100 فیصد رزلٹ کئی سالوں سے دے رہے ہیں اور جن کا رزلٹ صحیح نہیں’ رجسٹر کے ذریعے چیک کیا جائے۔گزارش ہے کہ کئی سالوں سے اچھا رزلٹ دینے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔شکریہ۔۔۔
(چوہدری ظفر محمود–EST ٹیچر’گوورنمنٹ ہاءی سکول’ ٹینچ بھاٹا ‘راوالپنڈی کیںٹ۔)
* دروازۂ جہنم —* ایک ایسا گڑھا جو پچاس سال سے مسلسل جل رہا ہے
*ڈاکٹر قالیباف :* فلسطین کے بغیر امن و استحکام نہیں ہوسکتا۔
اتنا عبرت ناک انجام
190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی کی اپیلوں کی سماعت 29 جون کو ہوگی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس مقرر کر دیا ہے۔
دل۔کی بات۔خ ح شہزاد مشن حسینی کی تکمیل کے لیے ضروری ھے