November 23, 2026

سکھر بیورو چیف ۔ سید ۔نصیر حسین زیدی۔ دعا آن لاہین نیوز پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم ہندو برادری ”دیوالی” کا تہوار بھرپور جوش وجذبے کے ساتھ منارہی ہے، اس موقع پر ممتاز سماجی رشی۔بڈ لان وجنش کمار۔دیگر رہنماوں۔

IMG-20241104-WA0231

سکھر بیورو چیف ۔
سید ۔نصیر حسین زیدی۔
دعا آن لاہین نیوز

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم ہندو برادری ”دیوالی” کا تہوار بھرپور جوش وجذبے کے ساتھ منارہی ہے، اس موقع پر ممتاز سماجی رشی۔بڈ لان وجنش کمار۔دیگر رہنماوں۔
نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی ہندو برادری کیلئے اپنی نیک خواہشات کااظہار کیا ہے اور ملک کی خوشحالی اور ترقی میں ہندو برادری کی خدمات کو بھرپور خراج تحسین پیش کیاہے ۔دیوالی کے موقع پر لوکو شیڈ مندر سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں انہوں نے کہا کہ ہندو برادری کی خوشیوں میں شریک ہیں ،پاکستان کی تعمیرو ترقی میں دیگر ہم وطنوں کے شانہ بشانہ ہندو کمیونٹی کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور خواہش مند ہیں کہ دیوالی کا یہ تہوار ہندو برادری کے لیے خوشحالی اور امن کا باعث بنے۔ رشی۔کمار
رہنما کا کہنا تھا کہ ہندو برادری کا کردار ملکی ترقی میں ہمیشہ نمایاں رہا ہے اورملک کیلئے ہندو برادری کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب اور قومیتوں کو مکمل مذہبی اور سماجی آزادی حاصل ہے یہی وجہ ہے کہ یہاں تمام مذاہب کے ماننے والے آزادی کے ساتھ اپنے تہواروں کو بھرپور جوش و جذبے سے مناتے ہیں۔