November 23, 2026

*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی* اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید چارج سنبھالتے ہی مریضوں کو دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لینے ڈی ایچ کیو ہسپتال ساؤتھ سٹی پہنچ گئے، اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر

IMG-20241104-WA0204

*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی*

اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید چارج سنبھالتے ہی مریضوں کو دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لینے ڈی ایچ کیو ہسپتال ساؤتھ سٹی پہنچ گئے، اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ، اسسٹنٹ کمشنر احسن ممتاز، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ساؤتھ سٹی سمیت ہسپتال انتظامیہ و دیگر سٹاف بھی موجود تھا، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے مختلف وارڈز میں مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات اور مفت ادویات کی فراہمی بارے دریافت کیا، انہوں نے فارمیسی میں ادویات کا سٹاک بھی چیک کیا، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے ہسپتال میں مریضوں کو علاج معالجہ کے سلسلہ میں مریضوں کی بہترین نگہداشت کے لیے ہدایات کیں۔