November 17, 2026

فیصل آباد۔محمد علی کلاسن کی روپورٹ۔المصطفے فاؤنڈیشن چنیوٹ اور ون نیشن ٹرسٹ چنیوٹ کے اشتراک سے پانچواں میڈیکل اینڈ الٹراساؤنڈ کیمپ صدیقیہ ٹاؤن بھوآنہ میں لگایا گیا۔جس میں المصطفی فاؤنڈیشن کے زیرانتظام فائق میڈیکل کمپلیکس ٹرسٹ کی میڈیکل ٹیم ڈاکٹر غلام حسین زاہد۔ڈاکٹر کاشف نوید۔ڈاکٹر

IMG-20241101-WA0293

فیصل آباد۔محمد علی کلاسن کی روپورٹ۔المصطفے فاؤنڈیشن چنیوٹ اور ون نیشن ٹرسٹ چنیوٹ کے اشتراک سے پانچواں میڈیکل اینڈ الٹراساؤنڈ کیمپ صدیقیہ ٹاؤن بھوآنہ میں لگایا گیا۔جس میں المصطفی فاؤنڈیشن کے زیرانتظام فائق میڈیکل کمپلیکس ٹرسٹ کی میڈیکل ٹیم ڈاکٹر غلام حسین زاہد۔ڈاکٹر کاشف نوید۔ڈاکٹر ثناء ارشد۔ میڈم شائینہ۔میڈم نتھلین ۔محمد علی مصطفائی۔فیصل یعقوب۔ابرار ضیاء نے خدمات سرانجام دیں۔کیمپ کے میزبان ون نیشن ٹرسٹ کے چیرمین سید اعجاز بخاری۔صدر میاں آفتاب ۔جنرل سیکرٹری اعجاز نصیری نے بہترین انتظامات کیے تھے۔کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا چیک اپ۔الٹراساؤنڈ۔ادویات۔ٹیسٹ کیے گے۔اہل علاقہ نے المصطفے فاؤنڈیشن کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔ڈاکٹر غلام حسین زاہد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ اس علاقے میں یہ ھمارا پانچواں کیمپ ھے۔اس علاقے میں ہیپاٹائٹس کے مریض بہت زیادہ ھیں۔مقامی صحت کی انتظامیہ اس طرف توجہ دے۔ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد بہت زیادہ ھے۔ون نیشن ٹرسٹ کے چیرمین سید اعجاز شاہ نے کہا کہ ھم انتظامیہ کی توجہ اس طرف دلاہیں گے اور سدباب بھی کیا جائے گا