آج اسلام آباد میں مشاہد حسین سید کی این جی او کے زیر اہتمام اسحاق ڈار ایک تقریب میں مہمان خصوصی تھے اور صدارتی خطاب ارشاد فرما رہے تھے ۔ چینی سفیر بھی اس تقریب میں بطور مقرر شامل تھے اور اپنی گفتگو کرنے کے بعد فارغ ہو چکے تھے۔ اسحاق ڈار نے فرمایا کہ جب وزیراعظم شہباز شریف بیجنگ گئے تھے تو وہاں صدرشی سے ملاقات ہوئی تھی۔

اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا کہ صدر شی نے کہا تھا کہ دنیا کے کسی بھی ملک میں چینی فرد کو اس کی جان کو مال کو نقصان پہنچے تو ہم اس سے تعلقات ختم کر دیتے ہیں ۔ لیکن پاکستان ایک استثنیٰ ہے۔ ہمارے کارکن وہاں پر جاں بحق ہوتے ہیں ۔ قتل کیے جاتے ہیں ۔ اس کے باوجود ہم پاکستان میں انویسٹمنٹ کرتے رہیں گے۔
اسحاق ڈار کی تقریر کے بعد تقریب ختم ہو گئی ۔ مگر چینی سفیر اٹھے اور مائیک پر آ کر انہوں نے بولنے کی اجازت مانگی اور بتایا کہ اسحاق ڈار صاحب جھوٹ بول رہے ہیں۔ چین کے لیے پوری دنیا کے کسی بھی علاقہ میں اپنے شہری کی جان کی حفاظت سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔
صدر شی نے ہرگز ایسی کوئی بات نہیں کی ہے ۔ اسحاق ڈار صاحب اپنے پاس سے بنا کر یہ بات کر رہے ہیں۔
چینی سفیر نے پھر زور دیا کہ حکومت پاکستان کو بھی چینی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہوگا بصورت دیگر ہم پاکستان میں انویسٹمنٹ یا ترقیاتی منصوبوں میں کام کرنا جاری نہیں رکھ سکیں گے۔
چینی شہری کی حفاظت سے زیادہ ہمارے لیے دنیا میں کوئی کام نہیں ہے۔
اور یوں ایک سفارتی درجہ کی تقریب میں ڈپٹی وزیراعظم کو گوال منڈی کے تھڑے پر بیٹھ کر کی جانے والی گفتگو کا نقد نتیجہ بھگتنا پڑا ۔
🙈☠️🙈
اس سارے میلوڈرامہ کے بعد دفتر خارجہ نے اُلٹا چینی سفیر کو بلا کر احتجاجی مراسلہ تھما دیا کہ انہیں یہ بات نہیں کرنی چاہئے تھی۔ یہ ہے تجربہ اور یہ ہے
مثالی سفارت کاری