November 23, 2026

تحصیل پارک میلسی اسسٹنٹ کمشنر میلسی کی توجہ کا منتظر ۔میونسپل کمیٹی ملازمین کی ملی بھگت سے خوبصورت پارک بھوت بنگلہ بن گیا ۔خواتین اور بچے تفریحی سرگرمیوں سے محروم ہوگئے ۔

IMG-20241101-WA0211

تحصیل پارک میلسی اسسٹنٹ کمشنر میلسی کی توجہ کا منتظر ۔میونسپل کمیٹی ملازمین کی ملی بھگت سے خوبصورت پارک بھوت بنگلہ بن گیا ۔خواتین اور بچے تفریحی سرگرمیوں سے محروم ہوگئے ۔

میلسی (محمدمختارسولگی) تفصیل کے مطابق میلسی شہر کے وسط میں تعمیر ہونے والا تحصیل فیملی پارک کئی سالوں سے میونسپل کمیٹی کے افسران اور ملازمین کی بے حسی کے باعث کھنڈرات کامنظرپیش کررہاہے ۔میلسی کے شہری اور اہل علاقہ گزشتہ تین سال سے میڈیاکے توسط سے نشاندہی کررہے ہیں،لیکن میونسپل کمیٹی کی جانب سے دیکھ بھال کرنے کی بجائے پارک کو جرائم پیشہ افراد کےرحم وکرم پر چھوڑدیاگیاہے ۔پارک کی دیکھ بھال کرنے والے میونسپل کمیٹی ملازمین نے ڈیوٹی کرنے کی بجائے رفتہ رفتہ پارک کی تمام قیمتی اشیاء جن میں جھولے دروازے ودیگر سامان شامل ہے غائب کردیاہے۔ میلسی کےشہریوں اور اہل علاقہ نے نئے تعینآت ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر میلسی مہرخلیل پڈھیار سے مطالبہ کیاہے کہ پارک اجاڑنے والے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے اور پارک کو بحال کرکے خواتین اور بچوں کو تفریحی ماحول فراہم کیاجائے.