ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)سابق ایم پی اے مسلم لیگ ن ہارون آباد ضلع بہاولنگر ڈاکٹر مظہر اقبال کی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اسپیکر چیمبر میں لاہورـ قصور-بہاولنگر موٹروے کے حوالے سے اہم ملاقات ہوئی ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں موٹروے کے
ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)سابق ایم پی اے مسلم لیگ ن ہارون آباد ضلع بہاولنگر ڈاکٹر مظہر اقبال کی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اسپیکر چیمبر میں لاہورـ قصور-بہاولنگر موٹروے کے حوالے سے اہم ملاقات ہوئی ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں موٹروے کے منصوبے کو ہر صورت میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کا اعادہ کیا، دونوں رہنماؤں کا منصوبے سے قصور، پاکپتن، اکاڑہ اور خصوصاً بہاولنگر کی ترقی پر ہونے اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر ملک محمد احمد خان نے لاہورـ قصور – بہاولنگر موٹروے کے حوالے کلیدی کردار ادا کرنے پر ڈاکٹر مظہر اقبال کی خدمات کو سراہا، معزز اسپیکر پنجاب اسمبلی نے موٹروے کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان،اور وزیر اعلی پنجاب سے ہونے والی مشاورت سے اور موٹروے کے پہلے فیز تقریباً 86 کلومیٹر (لاہور تاقصور) کے لیے فنڈز جاری ہونے کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔ڈاکٹر چوہدری مظہر اقبال نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لاہور – قصورـ بہاولنگر موٹروے کے حوالے سے کی گئی خدمات کو سراہا۔