نامکمل سڑکوں پرتعمیراتی کام شروع ہوگیا، شہریوں کےلئے اذیت کاسبب بننے والاکولیکشن پوائنٹ ڈھمکی منتقل کردیاگیا۔
نامکمل سڑکوں پرتعمیراتی کام شروع ہوگیا، شہریوں کےلئے اذیت کاسبب بننے والاکولیکشن پوائنٹ ڈھمکی منتقل کردیاگیا۔
اسسٹنٹ کمشنرمیلسی مہرخلیل پڈھیار کی گفتگو
میلسی(محمدمختارسولگی) اسسٹنٹ کمشنرمیلسی مہرخلیل احمدپڈھیار نے میلسی شہر کےدیرینہ مسائل کےحل اور اب تک ہونے والی پیش رفت پر گفتگو کرتےہوئےکہاکہ میلسی شہرکا کالونی روڑ جوکہ گزشتہ حکومت میں ادھورا چھوڑ دیاگیاتھا اس مسلسل کوششوں کےبعد تعمیراتی کام میں تمام رکاوٹیں دورکردی گئی ہیں ۔ملتان روڈ کے کنٹریکٹر کو بھی روڈ کے بقیہ کام کو جلدمکمل کرنےکی ہدایات دی گئی ہیں ،جبکہ وہاڑی روڈ جنازہ گاہ کےقریب شہریوں بلخصوص جنازہ گاہ آنےوالوں کےلئے اذیت کاسبب بننے والا میونسپل کمیٹی کا کلیکشن پوائنٹ ختم کرکے ڈھمکی پرقائم کلیکشن پوائنٹ میں شامل کردیاہے۔ ادھوری سڑکوں کی تعمیر سے قبل میونسپل کمیٹی ادھوری سڑکوں کلیئر کرنے اور دستیاب وسائل سےتعمیراتی کام میں معاونت بھی کررہی ہے ۔ان خیالات کااظہاراسسٹنٹ کمشنرمیلسی مہرخلیل پڈھیار نے صدر تحصیل پریس کلب رجسٹرڈعیدگاہ روڑ میلسی کےمحمدحسنین شیخ سے گفتگوکرتےہوئے کیا۔ ان کامزیدکہناتھا کہ شہرکےمسائل کومشن سمجھ کرحل کرنےکی کوششیں جاری ہیں۔ میلسی شہرکو ضلع وہاڑی کےدیگرشہروں کی طرح مثالی شہربنائیں گے ادھوری سڑکیں مکمل ہونے کےبعد شاہراہوں کو خوبصورت بنانے کےلئے شجرکاری گرین بیلٹ بھی بنائےجائینگے ۔سول سوسائٹی بھی شہر کی تعمیرو ترقی میں انتظامیہ کی معاونت کرے۔