August 30, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

شیطان کا چیلنج ۔ اللہ کے تمام بندوں کو دلفریبی میں الجھا کر بھٹکائے گا۔

20241029_161619
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

*شیطان کا چیلنج ۔
اللہ کے تمام بندوں کو دلفریبی میں الجھا کر بھٹکائے گا۔
یہ دلفریبی کیا ہے؟ زندگی سے محبت اور موت سے غفلت،آسائشیں، آرائشیں۔مال کی حوس شادیوں میں فضول خرچیوں کی بہتات، مردو زن کا بے پردگی سےآمنے سامنے ہونا، ڈانس پارٹیاں، غیر مردوں کے سامنے ایکٹریسز کی طرح فوٹو شوٹ کروانا، بے حیائی سے دلہا دلہن کا نکاح سے پہلے ناچنا گانا,بے ہودہ گفتگو کرنا، اللہ کو ناراض کرنے والی رسومات کو پسند کرنا اور ان میں شرکت کرنا، موت کے وقت غیر شرعی رسومات ثواب کی نیت سے کرنا، دنیاوی تعلیم کو دینی تعلیم پر ترجیح دینا۔قران کو پڑھ کے فراموش کردینا۔۔ یہ سب وہ دنیا کے مزے ہیں جو ہم سب بنا سوچے سمجھے لوٹ رہے ییں اور شیطان کے جال میں پھنس چکے ہیں۔آیت نمبر 39 کے مطابق تمام لوگ ہی شیطان کے پھندے میں پھنس جائیں گےتو کیا ہمارے لئیے اس سے بچنے کا کوئی طریقہ ہے؟
جی ہاں اگلی ہی آیت میں اللہ سبحان تعالٰی نے ایک خوشخبری بھی سنا دی کہ شیطان کا بس اللہ کے مخلص بندوں پر نہی چلے گا۔
اگر ہم شیطان کے جھانسے میں آچکے ہیں تو سوچ لیں کہ ہم اللہ کے مخلص بندوں میں نہی۔
اس لئیے سب سے پہلے سچی توبہ کریں۔اللہ سے مدد مانگیں اور ہرشیطانی کام سے بچیں*

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0