October 24, 2026

*پاسپورٹ میں پرنٹنگ کی تاخیر کا معاملہ حل، پاسپورٹ بنوانے کے خواہش مند افراد کے لیے بڑی خوشخبری*

20241029_161619

*پاسپورٹ میں پرنٹنگ کی تاخیر کا معاملہ حل، پاسپورٹ بنوانے کے خواہش مند افراد کے لیے بڑی خوشخبری*

محکمہ پاسپورٹ میں پرنٹنگ کی تاخیر کا معاملہ حل ہوگیا ہے، 10 پاسپورٹ پرنٹنگ ڈیسک ٹاپ مشینیں بیرون ملک سے پاکستان پہنچ گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام مشینیں اگلے ہفتے سے آپریشنل ہوجائیں گی۔

پاسپورٹ آفس میں ڈیسک ٹاپ پرنٹنگ مشینوں کی انسٹالیشن کا عمل جاری ہے، ڈیسک ٹاپ مشینیں آپریشنل ہونے سے موجودہ پرنٹنگ صلاحیت دگنی ہوجائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت روزانہ کی بنیاد پر 20 سے 22 ہزار پاسپورٹ کی پرنٹنگ جاری ہے اور روزانہ ملک بھر سے پاسپورٹ اجرا کی 45 سے 50 ہزار درخواستیں موصول ہورہی ہیں۔