October 23, 2026

سید افتخار علی بخاری 6 جولائی 1935 کو پنجاب ایک مذہبی گھرانے میں سید مبارک علی شاہ کے ہاں پیدا ہوۓ ۔ سید مبارک علی شاہ 1926 سے 1955 تک جھنگ سے پنجاب اسمبلی کے رکن اور پنجاب (پاکستان) کے پہلے وزیرِ مال رہے ۔ آپ سابقہ ایم این اے اور سابقہ سفیر سپین سید ذوالفقار علی بخاری کے چھوٹے بھائ تھے

IMG-20241031-WA0197

آپ نے اپنی ابتدائی تعلیم ایچی سن کالج سے حاصل کی اور کیمبرج یونیورسٹی سے بیچلر اور ماسٹر کی ڈگریاں حاصل کیں

کرکٹ میں آپ نے 1951-52 میں 16 سال کی عمر میں اپنا فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا، 1957-58 میں قائد اعظم ٹرافی میں پنجاب کے لیے ایک اوپننگ بلے باز کے طور پر دو میچ کھیلے، آپ 1960-61 میں ایوب ٹرافی کے افتتاحی سیزن میں لاہور کے لیے شاندار فارم میں تھے۔ پہلے میچ میں وہ ایوب ٹرافی میں ڈبل سنچری (203 ناٹ آؤٹ) بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

آپ 1977 میں پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوے اور 1988 میں سینیٹ آف پاکستان کے لیے منتخب ہوئے۔ آپ وفاقی وزیر خزانہ کے طور پر خدمات سر انجام دیتے رہے

آپ نے متعدد بین الپارلیمانی کانفرنس (IPU) میں پاکستان کی نمائندگی کی ۔ 1988 میں گوئٹے مالا سٹی میں 79 ویں کانفرنس ، صوفیہ (بلغاریہ) میں 80 ویں کانفرنس اور 1989 لندن (برطانیہ) میں 82 ویں کانفرنس میں پاکستان کی طرف سے شرکت کی

آپ نے 86 سال کی عمر میں 10 نومبر 2021 کو وفات پائ آپ کی تدفین اپنے خاندانی قبرستان دربار شاہ جیونہ میں ہوئی

You may have missed