August 29, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

بیورو رپورٹ اسلام آباد: پاکستانی پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی۔

20241029_161619
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

بیورو رپورٹ اسلام آباد: پاکستانی پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی۔

محکمہ پاسپورٹ میں پرنٹنگ کی تاخیر کا معاملہ حل ہوگیا ہے، 10 پاسپورٹ پرنٹنگ ڈیسک ٹاپ مشینیں بیرون ملک سے پاکستان پہنچ گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام مشینیں اگلے ہفتے سے آپریشنل ہوجائیں گی۔

پاسپورٹ آفس میں ڈیسک ٹاپ پرنٹنگ مشینوں کی انسٹالیشن کا عمل جاری ہے، ڈیسک ٹاپ مشینیں آپریشنل ہونے سے موجودہ پرنٹنگ صلاحیت دگنی ہوجائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت روزانہ کی بنیاد پر 20 سے 22 ہزار پاسپورٹ کی پرنٹنگ جاری ہے اور روزانہ ملک بھر سے پاسپورٹ اجرا کی 45 سے 50 ہزار درخواستیں موصول ہورہی ہیں۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0