October 26, 2026

ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)، فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے زیر اہتمام گندم کی منافع بخش کاشت کے ضمن میں ایک سمینار منعقد ہوا جسکے مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد اشفاق تھے۔سمینار سے فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے زونل ہیڈ ظہور احمد خان‘ منیجر فارم ایڈ وائزری سینٹر ملتان محمد طاہر نعیم،سیلز ہیڈ ڈسٹرکٹ

20241029_161619

ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)، فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے زیر اہتمام گندم کی منافع بخش کاشت کے ضمن میں ایک سمینار منعقد ہوا جسکے مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد اشفاق تھے۔سمینار سے فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے زونل ہیڈ ظہور احمد خان‘ منیجر فارم ایڈ وائزری سینٹر ملتان محمد طاہر نعیم،سیلز ہیڈ ڈسٹرکٹ بہاولنگر اور زرعی ماہر عمیر اسلام نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پرکاشت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے زونل ہیڈ فوجی فرٹیلائزر کمپنی ظہور احمد خان نے کہا کہ فوجی فرٹیلائزر کمپنی کاشتکاروں تک معیاری کھادوں کی فراہمی کرنے کیساتھ ساتھ کاشت کاروں کو جدید زراعت سے ھم آہنگ بھی کررہی ہےاور کسانوں کیلئے سونا سینٹر بنا کر معیاری کھادوں کی کمپنی کی طے کردہ قیمتوں پر کسانوں تک فراہمی کو یقیناً بنا رہی ہے انہوں نے کا شت کاروں پر زور دیا کہ وہ فاسفورس کے اضافہ سے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کریں، پروگرام کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیح بہاولنگر ڈاکٹر محمد اشفاق نے کہا کہ کمپنی کاشت کاروں کی بہت اچھی زرعی معاونت کر رہی ہے۔انہوں نے تجزیہ اراضی وپانی‘کھادوں کا استعمال اور کاشت کی آگاہی کے لیے جاری پروگراموں کے لیے کمپنی کی زرعی خدمات کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کا شت کاروں کی معاونت کے لیے خصوصی کاوشیں کر رہی ہے۔ پروگرام میں شامل کاشت کاروں کے سوالوں کے جو ابات بھی دئیے گئے۔