سکھر ۔۔۔بیورو چیف ۔۔۔سید۔ غیر حسین۔ زیدی دعا آن لاین ۔ینوز کراچی کی تاریخ کا بڑا فراڈ ٹکر کے لوگوں سے ۔۔۔۔ ان سے ملیے،یہ ہیں منور دھاریجو گریڈ 14 کے سب رجسٹرار ریونیو۔۔۔تنخواہ ہوگی سے 55 ہزار، پراپرٹی ہے اربوں روپے کی۔۔۔فراڈ کیا وہ بھی فریال ٹالپور کے ساتھ۔۔۔!!
سکھر ۔۔۔بیورو چیف ۔۔۔سید۔ غیر حسین۔ زیدی
دعا آن لاین ۔ینوز
کراچی کی تاریخ کا بڑا فراڈ ٹکر کے لوگوں سے ۔۔۔۔
ان سے ملیے،یہ ہیں منور دھاریجو گریڈ 14 کے سب رجسٹرار ریونیو۔۔۔تنخواہ ہوگی سے 55 ہزار، پراپرٹی ہے اربوں روپے کی۔۔۔فراڈ کیا وہ بھی فریال ٹالپور کے ساتھ۔۔۔!!
منور دھاریجو جو اس وقت کراچی سینٹرل جیل میں ہے ،وہ کراچی جمشید ٹائون کے علاقے کا سب رجسٹرار رہا ہے اسی دوران انہوں نے PECHS سوسائٹی جو کراچی کی قدیم اور مہنگی ترین سوسائٹی ہے جہاں پلاٹ کی قیمت 30،40،50 کروڑ سے لیکر 1 یا 2 ارب تک کی ویلیو رکھتا ہے۔۔۔منور دھاریجو نے اس ایریا میں مختلف لوگوں کی پراپرٹی جس میں خالی پلاٹ،بنگلوز،کمرشل پلازہ،یا اپارٹمنٹ کے اپارٹمنٹ جعلی کاغذات بناکر مختلف لوگوں کو کروڑوں میں فروخت کیا ہے۔۔۔اس چھوٹو نے اپنے معصوم چہرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وہ شیطانی کام کیے کہ جن لوگوں کی پاکستان سے پہلے کی جائدادیں ٹھیں وہ بلڈر مافیا سے مل کر فروخت کروائیں۔۔۔اس دونمبری دھندے میں وہ املاک پہلے اپنے بھائی شکیل،اور وقار کے نام کرتا رہا پھر ان سے کسی اور کو فروخت دکھاکر آخر میں اسی بلڈر کو فروخت کیا جو پیسے خرچ کررہا تھا۔۔۔کہتے ہیں 99 دن چور کے اور 1 دن گھر والوں کا ہوتا ہے۔۔۔قدرت نے ، پیسے کے پیچھے پاگل کتے کی طرح بھاگنے والے اس جنونی شخص منور دھاریجو کو اس جگہ پر پھنسایا جہاں سے اب ان کا سرد ہونے والا جسم ہی نکل سکتا ہے باقی سلامتی کی گنجائش نہیں ہے۔۔۔منور دھاریجو نے صدر پاکستان اور سندھ کی سرکار کو چلانے والی طاقتور خاتون فریل ٹالپور کے خاندان کا پلاٹ اپنے بھائی کے نام کرایا پھر اسے بعد ازاں کسی اور کو فروخت کردیا جہاں اب پلازہ بن رہا ہے۔۔۔کہتے ہیں کہ گیدڑ کو جب موت کھینچتا ہے وہ شہر کا رخ کرتا ہے راستے میں کوئی نہ کوئی شکاری پھر ان کا انت کردیتا ہے۔۔۔بے تحاشہ پیسوں نے اس بچے کو اندھا کردیا اور یہ مسلسل اس طرح کے دونمبری دھندے کے ذریعے بہت سارے شرفا کے پلاٹس کے کاغذات جعلسازی سے تبدیل کرتا گیا اور پھر اپنے پاس ان کی داخلا بھی رکھواتے گئے۔۔۔برے کام کا انجام بھی برا، منور کو زورآور لوگوں نے پکڑ کر جیل بھیج دیا اور باقی ایک بھائی کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جبکہ اس معاملے کی تفتیش کے لیے ایک انکوائری کمیٹی بنائی گئی ہے۔۔۔
کئی سالوں سے حرام کی کمائی پر پلنے والے شخص کے پائوں زمین پر نہیں پڑ رہے تھے لیکن شریفوں اور غریبوں کی آہ بھی ایسے لگی کہ اب ایک تھپڑ کھاکر ہوش ٹھکانے لگ گیا۔۔تفتیشی افسرنے جب شلوار اتارکر چند لیتر ہی لگائے تو بندے کی چیخیں آسمان پر پہنچ گئیں۔۔۔، ایک تو وہ گناہ جو انہوں نے کیے وہ تو بتائے ساتھ میں ناکردہ کاموں کی فہرست بھی بتادئ جس کے لیے کہتے ہیں کہ 50 سے زائد پراپرٹیز کے کھاتے تبدیل کیے اور اربوں روپے کمالیے۔۔۔
سندھ میں کس کس کی تاریخ لکھیں، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ان انسپکٹرز کی داستانیں سنائیں جو ویگو گاڑیوں میں دفتر آتے تھے اور یہ محسوس کراتے تھے کہ وہ خاندانی نواب ہیں، نوکری بس شوق کی خاطر کرتے ہیں۔۔۔حرام کی کمائی سے راتوں رات ارب پتی بن جانے والے سندھ کے سب رجسٹراروں کے بھئ تاریخی کارنامے ہیں۔ جو دفتر میں بیٹھتے کم ہیں اور نجی بنگلے کرائے پر لیکر وہاں پر مجروں سے محفلیں سجاکر اپنی کرپشن کے ذریعے پوسٹنگ کو طول دیتے رہتے ہیں ۔۔اس منور دھاریجو کے لیے مشہور ہے کہ ان کی صبح و شام شراب و شباب کی محفلوں میں گذرتی رہتی تھی ،اب جیل میں اس کو اللہ بھئ بہت یاد آرہا ہے اور وہ حرام خور جن پر یہ بے بہا پیسا لٹاتا رہا اور اب انہیں جانتے بھی نہیں۔۔منور کا کالا دھندا جو چلاتے تھے وہ بھی کروڑ پتی ہیں ۔۔غربت سے سرکاری نوکری ملنے پر پہلے لاکھوں روپے، بعد میں کروڑوں اور اربوں جب جمع ہوگئے تو اس چوہے نما شخص کی حالت یہ تھی کہ یہ خود کو زمین کا خدا سمجھنے لگا۔۔اختیارات کو ایسے استعمال کیا جیسے ان کے باپ دادا کی جائداد ہو جو اپنے بھائیوں کے نام منتقل کرتا رہا۔۔۔آپ سوچیں جو شخص زرداری صاحب کی فیملی اور اس میں بھی فریال ٹالپور کی پراپرٹی کا کھاتہ تبدیل کردے تو یہ کتنا زہریلا ہوگا اور اس نے جس جس کو بھی ڈسہ ہوگا انہوں کتنی تکلیف ہوتی ہوگی۔۔۔۔!!
میری سندھ سرکار سے گزارش ہے کہ بورڈ آف ریونیو میں صرف ایک منور دھاریجو نہیں ہے اب تو کئی درجن پیدا ہوگئے ہیں ان سب کی انکوائری کی جائے، ان سب کے ریکارڈ نکلوائے جائیں، املاک تلاش کی جائیں، بیرونی ممالک کے کیے گئے دوروں کے اخراجات دیکھے جائیں، امیروں کی طرح محل نما گھر ان کے پاس کیسے اور کہاں سے آئے ؟ سب کا حساب لیا جائے۔۔۔اا۔ اور سرکار یہ بھی کرے کہ بورڈ آف ریونیو میں مافیا بن جانے والے ان سب رجسٹراروں،مختیارکاروں، پٹواریوں سے پاور واپس لیکر پورا رکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا جائے تاکہ کل کوئی ھیراپھیری نہ کرسکے۔۔۔
مجھے یقین ہے منور دھاریجو نے دیگر لوگوں کے ساتھ جو فراڈکیا اب ان کی بھی تفصیلات پر مکمل تفتیش کی جارہی ہوگی اور انہیں اتنا سبق سکھایا جائے کہ کل کوئی اور اس طرح کی حرکت کرنے سے پہلے سو مرتبہ سوچے۔۔۔
سلام ہے اس جعلساز کو