*پاکستان کی جانب سے لبنان اور غزہ کیلئے 17 ویں امدادی کھیپ روانہ*
*پاکستان کی جانب سے لبنان اور غزہ کیلئے 17 ویں امدادی کھیپ روانہ*
اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے لبنا_ن اور غ_ز_ہ کیلئے 17 ویں امدادی کھیپ روانہ کر دی گئی۔
ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی جانب سے غ_ز_ہ اور لبنا_ن کیلئے امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے امدادی سامان کی سترہویں کھیپ روانہ کی گئی، جہاز 17 ٹن امدادی سامان لے کر بیروت پہنچے گا، امدادی کھیپ میں ادویات، تیار کھانا، چاول، خیمے، گرم کپڑے اور خشک دودھ شامل ہیں۔
سامان روانگی کی تقریب میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار، این ڈی ایم اے اور الخدمت فاؤنڈیشن کے نمائندگان موجود تھے۔
واضح رہے کہ پاکستان لبنا_ن و غ_ز_ہ کے لئے مجموعی طور پر 1 ہزار 610 ٹن امدادی سامان بھجوا چکا ہے۔