ٹوبہ ٹیک سنگھ(افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ)ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے پولیو ٹیموں کی موجودگی کو چیک کرنے کے حوالے سے جنرل بس اسٹینڈ کا دورہ کیا ۔ڈپٹی کمشنر نے پولیو ٹیموں کا ریکارڈ اور بچوں کی انگلیوں پر نشانات چیک کئے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے پولیو ٹیموں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
ٹوبہ ٹیک سنگھ(افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ)ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے پولیو ٹیموں کی موجودگی کو چیک کرنے کے حوالے سے جنرل بس اسٹینڈ کا دورہ کیا ۔ڈپٹی کمشنر نے پولیو ٹیموں کا ریکارڈ اور بچوں کی انگلیوں پر نشانات چیک کئے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے پولیو ٹیموں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں دوسرے شہروں سے آنے والے بچوں کو ضرور انسدادپولیو کے قطرے پلائیں،اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلاکر انہیں زندگی بھر کی معذوری سے بچا سکتے ہیں۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ضلع کونسل ڈسپنسری چک نمبر 302گ ب کا دورہ کیا،جہاں انہوں نے طبی سہولیات اور ڈاکٹرز ،پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری کو بھی چیک کیا۔