October 26, 2026

میلسی(بیو رو چیف ): سی ای او ہیلتھ وہاڑی ڈاکٹر فہد وحید کا THQ میلسی کا سرپرائز وزٹ۔ ایم ایس ڈاکٹر مظہر اقبال ، گائنی اور آرتھوپیڈک ڈاکٹرز سمیت دیگر عملہ بھی غیر حاضر . میلسی ایم ایس ڈاکٹر مظہر اقبال کی غیر حاضری پر ڈاکٹر عمران نواز نے سی ای او ہیلتھ

IMG-20241029-WA0144

میلسی(بیو رو چیف ): سی ای او ہیلتھ وہاڑی ڈاکٹر فہد وحید کا THQ میلسی کا سرپرائز وزٹ۔ ایم ایس ڈاکٹر مظہر اقبال ، گائنی اور آرتھوپیڈک ڈاکٹرز سمیت دیگر عملہ بھی غیر حاضر .
میلسی ایم ایس ڈاکٹر مظہر اقبال کی غیر حاضری پر ڈاکٹر عمران نواز نے سی ای او ہیلتھ کو وزٹ کرایا صفائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار سی ای او ہیلتھ نے ہسپتال کے مختلف وارڈ ایمرجنسی وارڈ ،میڈیکل وارڈ ، او پی ڈی کا وزٹ کیا وزٹ کے دوران مریضوں کی خیریت دریافت کی، ایمرجنسی وارڈ و مختلف وارڈ میں مریضوں کو درپیش مسائل سنے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں قائم پولیو کاؤنٹر پر خصوصی طور پر پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کوشش ہے کہ عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جاسکیں ہمارے ہسپتالوں میں وزٹ بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہیں تاکہ حکومتی پالیسیوں کے مطابق عوام کو دی جانے والی سہولیات کو موقع پر چیک کیا جاسکے، صحت عامہ کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھاے جائیں گے