بہاولنگر ( )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے ڈی پی او نصیب اللہ خان کے
ہمراہ ڈی سی کمپلیکس کہ سبزہ زار میں منعقدہ کھلی کچہری میں شرکت، عوام کا جم غفیر اپنے مسائل کی داد رسی کے لئے افسران کے روبرو پیش، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے فرداً فرداً کھلی کچری میں آئے سائلین کے مسائل تسلی سے سنتے ہوئے موقع پر احکامات جاری کئے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے منعقدہ کھلی کچہری میں شہریوں نے محکمہ ریونیو، پولیس، انہار، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام،تعلیم و صحت، زراعت، بلدیاتی اداروں گیس،اراضی ریکارڈ سنٹر سمیت دیگر محکموں سے متعلقہ اپنی شکایات تحریری طور پر فراہم کی۔کھلی کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) قیوم قدرت، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین ، سی ای ا وہیلتھ ، سی او ضلع کونسل ، ایکسین بلڈنگ، ڈی او انڈسٹریز ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات ، ڈی او سول ڈیفنس سی او میونسپل کمیٹی سمیت ضلع و تحصیل کے افسران اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع کے دور دراز علاقوں میں کھلی کچہریوں کو انعقاد کیا جائے گا تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری افسر عوام کو سہولیات اور خدمات کی فراہمی کے پابند ہیں، اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔عوامی مسائل اور شکایات کو مقامی سطح پر حل کرنا موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، عوامی مسائل کے حل میں تمام محکموں کے افسران کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا، متعلقہ محکموں کے افسران کھلی کچہری میں پیش درخواستوں کو اپنی نگرانی میں نمٹائیں اور ہر درخواست کی خود پڑتال کرتے ہوئے میرٹ پر فیصلہ کرکے اس کی رپورٹ ایک ہفتہ میں ڈپٹی کمشنر آفس ارسال کریں۔عوام کو ملنے والی حکومتی ریلیف اور سرکاری امور میں رکاوٹ ہرگز قبول نہیں کی جائے گی
ڈی پی او نصیب اللہ خان نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد محکمہ کی کارکردگی میں بہتری اور عوام سے برا ہ راست روابط رکھتے ہوئے انصاف کی بروقت فراہمی یقینی بنانا ہے۔۔انہوں نے کہا کہ تما م ایس ڈی پی اووز اور حلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ اپنے سپروائزری کردار کو بہتر بناتے ہوئے پولیس کے مورال کو بلند کرنے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ عوام کو پولیس پر اعتماد ہو کہ ان کے محافظ ہر وقت چوکس ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کی جان ومال کی حفاظت پولیس کی پرائم ذمہ داری ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جائے گا اور اپنے فرائض کو عبادت سمجھتے ہوئے میرٹ پر کام کرنے والے افسران و جوان مجھے اپنی ہر وقت اپنے ساتھ پائیں گے۔ڈی پی او نے کہا کہ ضلع سے منشیات کی لعنت کو جڑ سے ختم کریں گے جبکہ دیگر اشتہاری مجرمان اور سنگین نوعیت کی وارداتوں میں ملوث گروہ کی گرفتاریاں پولیس کی ترجیحات میں سرفہرست ہیں۔
* دروازۂ جہنم —* ایک ایسا گڑھا جو پچاس سال سے مسلسل جل رہا ہے
*ڈاکٹر قالیباف :* فلسطین کے بغیر امن و استحکام نہیں ہوسکتا۔
اتنا عبرت ناک انجام
190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی کی اپیلوں کی سماعت 29 جون کو ہوگی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس مقرر کر دیا ہے۔
دل۔کی بات۔خ ح شہزاد مشن حسینی کی تکمیل کے لیے ضروری ھے