171

میلسی(بیو رو چیف اسسٹنٹ کمشنر میلسی طارق محمود دھریوال کی صدارت میں محرم الحرام کی مجالس و جلوس تعزیہ لائسنس داران کا اجلاس منعقد ہوا ڈی ایس پی میلسی راناندیم ،چیف آفیسراطہرفاروق بلدیہ میلسی اورآئی اسپیشلسٹ ڈاکٹر عمران نوازلنگاہ بھی اجلاس

میلسی(بیو رو چیف اسسٹنٹ کمشنر میلسی طارق محمود دھریوال کی صدارت میں محرم الحرام کی مجالس و جلوس تعزیہ لائسنس داران کا اجلاس منعقد ہوا ڈی ایس پی میلسی راناندیم ،چیف آفیسراطہرفاروق بلدیہ میلسی اورآئی اسپیشلسٹ ڈاکٹر عمران نوازلنگاہ بھی اجلاس میں شریک تھے اسسٹنٹ کمشنر میلسی طارق محمود دھریوال نے لائسنس داران کے مسائل سنے اسسٹنٹ کمشنر میلسی طارق محمود دھریوال نے کہا کہ اہلبیت کسی ایک۔مکتبہ فکر کے نہیں بلکہ تمام مکاتب فکر کے لیے قابل احترام ہیں سوشل میڈیا یا دوسرے ذرائع پر اشتعال انگیز عبارات، بیانات تقاریر سے گریز کیا جائےمحرم الحرام کے جلوس مجالس کے راستوں کی مرمت و صفائی کے اقدامات کئے جائے گے واپڈا اہلکار اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران و اہلکار جلوسوں کے دوران ساتھ رہیں گےکسی نئے جلوس مجلس کی اجازت نہیں ہو گی ڈی ایس پی سرکل میلسی راناندیم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جلوس مجالس کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے
کم نفری کے باوجود جلوس مجالس کو مکمل تحفظ دیں گے جلوس مجالس کے اوقات کار کی پابندی کی جائے کسی بھی قسم کی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع پر تصدیق ضرور کریں کسی قسم کی اطلاع پر فوری ری ایکشن سے گریز کیا جائے ڈی ایس پی نے کہا کہ پولیس شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی اجلاس میں لائسنس داران نے جلوس و مجالس کی پیشگی اجازت میں حائل رکاوٹوں کا ذکر کیا اسسٹنٹ کمشنر میلسی طارق محمود دھریوال اور ڈی ایس پی میلسی نے یقین دلایا کہ اس حوالہ سے آسانیاں فراہم کی جائیں گی اس موقع پر امن کمیٹی کے نمائندے مہرغفار ،جہانگیرہاشمی ،انجمن تاجران سے شیخ نعیم پاشاہ ،حافظ غلام اللہ ،ذیشان شاہ ،قیصرشا اورمیڈیاسے سٹی پریس کلب رجسٹرڈعیدگاہ روڈمیلسی کے سی ای او بلال نظامی ،سرپرست اعلی پیرعطاء اللہ ،سٹی پریس کلب رجسٹرڈعیدگاہ روڈمیلسی کے صدراحمدنوازشکوری اوردیگرنے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں